تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 518 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 518

۵۱۸ دوره مجالس کراچی : مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی نائب صدر مجلس نے ۲ فروری سے ۶ فروری ۱۹۹۳ ء تک کراچی کی مجالس کا دورہ کیا۔تاریخ : ۲ فروری ۱۹۹۳ء مقام: کلفٹن کراچی مختصر رپورٹ : میٹنگ مجلس عاملہ، زعماء اعلیٰ : بعد از نماز مغرب میٹنگ میں نائب صدر صاحب نے کام کا جائزہ لیا۔جس میں دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں طریق کارتجویز کئے گئے اور صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن کریم ناظرہ پڑھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۳ فروری ۱۹۹۳ء مقام : ڈرگ روڈ کراچی مختصر رپورٹ : میٹنگ مجلس عاملہ زعماء مجالس : بعد نماز مغرب نائب صدر صاحب نے نماز کی حاضری کا جائزہ لیا۔رابطہ کی مشکلات زیر غور آئیں اور کام کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۴ فروری ۱۹۹۳ء مقام: احمدیہ ہال کراچی مختصر رپورٹ : بعد نماز مغرب نائب صدر صاحب نے ضلع کراچی کی تمام مجالس عاملہ اور زعماء اعلیٰ سے ملاقات کی۔ہر شعبہ میں کارکردگی بہتر بنانے کے بارہ میں ہدایات دیں۔تاریخ : ۵ فروری ۱۹۹۳ء مقام: ماڈل کالونی کراچی مختصر رپورٹ : بعد نماز مغرب ڈاکٹر صاحب نے مجلس کا ریکارڈ چیک کیا جو بہت عمدہ تھا۔ریکارڈ اچھا رکھ کر اس سے فائدہ اٹھانے کی طرف توجہ دلائی۔نیز کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے نشاندہی کی گئی۔تاریخ : ۶ فروری ۱۹۹۳ء مقام: عزیز آباد کراچی ررپورٹ میٹنگ مجلس عاملہ: بعد نماز مغرب مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں عمومی جائزہ لیا۔مجلس کا کام اور ریکار ڈ عمدہ پایا۔مزید بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں۔تاریخ : ۶ فروری ۱۹۹۳ء مقام: ماڈل کالونی کراچی مختصر رپورٹ : خطبہ حضور انور بذریعہ ڈش انٹینا: مکرم ڈاکٹر صاحب نے حضور انور کا خطبہ ماڈل کالونی میں سنا۔کراچی میں درجن بھر سے زائد جگہوں پر ایسا انتظام تھا جس کے بہت اعلیٰ نتائج ظاہر ہوئے۔تاریخ : ۲ فروری ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبدالستار صاحب مربی سلسله مقام : جڑانوالہ ضلع فیصل آباد مررپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب تربیتی اجلاس میں تلاوت و نظم کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے مختصر خطاب میں احباب کو تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مرکزی نمائندہ نے بچوں کی تربیت ، نماز ، محاسبہ نفس اور تربیتی امور پر تقریر کی۔حاضری تقریباً پچاس تھی۔