تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 475
۴۷۵ موضوع پر تقریر کی اور اس کے بعد ناظم صاحب ضلع فیصل آباد نے نماز کے بارہ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعد میں مکرم رانا عبداللطیف صاحب صدر جماعت نے اختتامی تقریب کے بعد دعا کروائی۔حاضری انصار ، خدام تین ، اطفال سات، ناصرات دو کل تعدا دستر تھی۔تاریخ : ۳ نومبر ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم صاحب صابر مقام: چک ۲۱۹ ضلع فیصل آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے تربیت اولا دا ور خصوصاً واقفین نو کی تعلیم وتربیت کی طرف توجہ دلائی۔حاضری قریباً سوتھی۔تاریخ: ۹ نومبر ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر مقام : محله باغبان پورہ گوجرانواله مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب البیت احمد یہ محله با غبان پورہ میں تربیتی امور پر مرکزی نمائندہ نے خطاب کیا اور دعوت الی اللہ کی ضرورت واہمیت بیان کرنے کے بعد دعوت الی اللہ کے کام کو احسن رنگ میں آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری پچہتر تھی۔تاریخ : ۹ نومبر ۱۹۹۱ء مقام: گوجرانوالہ شہر مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم ملک محمود احمد صاحب کے مکان پر بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے تربیتی امور بیان کئے اور اخلاق فاضلہ اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی نیز دعوت الی اللہ کے کام کو بطور فرض انجام دینے کے لئے توجہ دلائی۔نیز سوالات کے جواب دیئے۔کل حاضری چالیس تھی جس میں غیر از جماعت پانچ شامل ہوئے۔تاریخ : ۹ نومبر ۱۹۹۱ء مقام: خانیوال مرکزی نمائندہ مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ تقررپورٹ : جلسہ سیرت النبی صبح دس بجے سے ڈیڑھ بجے بعد دو پہر تک احمد یہ بیت النور میں مکرم چوہدری محمد سلیم صاحب امیر جماعت کی صدارت میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا۔جس میں مکرم چوہدری غلام رسول صاحب، مکرم ماسٹر محمد ابراہیم صاحب شاد، مکرم بشیر احمد صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمد یہ چک ۱۴۵، مکرم نصیر احمد صاحب شاد اور مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور آپ کے بے نظیر عالی مقام پر تقاریر کیں۔حاضری دوسو بمعہ چودہ غیر از جماعت۔مجلس سوال و جواب نماز ظہر وعصر کے بعد مرکزی نمائندہ نے متعد د سوالات کے جواب دیئے۔ویڈیو کیسٹ پروگرام : مجلس سوال و جواب کے بعد جلسہ سالانہ انگلستان میں حضور انور کا خطاب ویڈیو کیسٹ کے