تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 474
۴۷۴ مختصر رپورٹ : اجلاس عام گوجرانوالہ شہر : مکرم ملک محمو د احمد صاحب کے گھر پر اجلاس عام ہوا جس میں مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کی شہادت کے واقعات اور سوانح پر تقریر کی۔مکرم مولا نا غلام باری صاحب سیف نے صاحبزادہ صاحب کی شہادت کا درجہ اور اس کی عظمت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان کے بارہ میں ارشادات پیش کئے۔تاریخ: ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام: خوشاب مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب، مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب تقرر پورٹ : مرکزی نمائندگان نے سالانہ اجتماع میں شرکت کی۔تاریخ : ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام مدینہ ٹاؤن فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ : بعد نماز مغرب مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب انجینئر کی کوٹھی میں مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی جس کی صدارت مکرم چوہدری احمد دین صاحب سیکرٹری اصلاح و ارشاد نے کی۔”اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے عنوان پر مرکزی نمائندہ نے تقریر کی اور بعد میں سوالات کے جوابات دیئے۔کل حاضری اٹھار تھی۔تاریخ: ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام : ناصر آبا در بوه مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ ایم۔اے مقررپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز عصر مرکزی نمائندہ نے تربیتی امور پر تقریر کی جس میں تربیت اولاد، اخلاق حسنہ اور دعوت الی اللہ کی ضرورت واہمیت بتائی۔بعد میں سلائیڈ لیکچر دیا۔حاضری اٹھاسی مرد اور ایک سوچھ عورتیں۔تاریخ : ۳۱ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام : حویلی وسا وے والا اوکاڑہ مرکزی نمائندہ : مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور، مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم مولوی دین محمد صہ مختصر رپورٹ : سالانہ اجتماع اوکاڑہ میں مرکزی نمائندگان نے شرکت کی۔تاریخ :۲ نومبر ۱۹۹۱ء مقام : فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ، مکرم محمد اسلم صاحب صابر ، مکرم عبد الرشید صاحب غنی ، مکرم منور شمیم صاحب خالد مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس میں معزز مقررین نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقاریر کیں۔کل حاضری چالیس رہی۔تاریخ : ۳ نومبر ۱۹۹۱ء مقام : چک ۶۸ لیلاں ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم ناصر احمد صاحب طاہر مربی سلسلہ، مکرم عبد الرحمن صاحب سیفی ناظم ضلع مختصر رپورٹ : اجلاس عام : تلاوت اور عہد کے بعد پہلے مکرم ناصر احمد صاحب طاہر نے تربیت اولاد کے