تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 473
۴۷۳ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب، مکرم محمد اسلم صاحب صابر رپورٹ : مرکزی نمائندگان نے سالانہ اجتماع میں شرکت کی۔تاریخ : ۱۳ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام کرتار پورضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی، مکرم ناصر احمد صاحب طاہر مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب و عشاء تلاوت و نظم سے اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی۔مکرم ناصر احمد صاحب طاہر نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے شعبہ جات کا جائزہ لیا اور مرکزی ہدایات دیں۔زیارت مرکز اور مرکزی امتحان میں شمولیت کی تلقین کی گئی۔مجموعی حاضری چوہتر تھی۔تاریخ : ۱۸ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام: قائد آباد ضلع خوشاب مرکزی نمائندہ: مکرم قریشی محمد ارشد صاحب نائب قائد تربیت مختصر رپورٹ : جائزہ: مکرم قریشی صاحب نے ۲ بجے دوپہر زعیم مجلس انصار اللہ قائد آباد سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔وہاں پر پروگرام کی اطلاع نہ تھی اس لئے عمومی جائزہ لیا گیا۔خطبہ جمعہ: مکرم زعیم صاحب مجلس انصار اللہ کی رہائش گاہ پر ہی خطبہ جمعہ مکرم قریشی محمد ارشد صاحب نے دیا۔فقط ان کی فیملی کے افراد ہی شریک ہوئے۔دیگر دوستوں مکرم مبارک علی صاحب صدر جماعت سے ملاقات بعد میں ان کی دوکان پر کی گئی اور انہیں اپنے آنے کی غرض بیان کی اور احباب کو عبادات ، قرآن کریم ناظرہ و با ترجمه، نماز با ترجمہ سیکھنے اور سکھانے کا بندو بست کرنے کی تلقین کی گئی۔تاریخ: ۱۱ اکتو بر ۱۹۹۱ء مقام: بحیرہ ضلع سرگودها مرکزی نمائندہ: مکرم قریشی محمد ارشد صاحب نائب قائد تر بیت مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: صدر صاحب جماعت کی ہدایت پر مکرم قریشی صاحب نے خطبہ جمعہ دیا جس میں آپ نے جماعتی تربیت کے موضوع پر خطاب کیا خصوصی طور پر نماز با جماعت کے قیام، نماز جمعہ میں شرکت، قرآن کریم ناظرہ و باترجمہ اور نماز با ترجمہ سیکھنے کی تلقین کی۔جائزہ: نماز جمعہ سے فارغ ہو کر مرکزی نمائندہ نے زعیم صاحب انصار اللہ سے مختصر میٹنگ کی اور جائزہ لیا۔فردا فردا نماز اور قرآن پاک کی تعلیم کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۶ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام رلیو کے وگوجرانوالہ مرکزی نمائندگان: مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف ، مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : اجلاس عام مرکزی نمائندگان نے تربیتی تقاریر کیں۔نماز اور سلسلہ احمدیہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔