تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 472
۴۷۲ تاریخ : ۱۰ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام : ڈیر یا نوالہ ضلع نارووال مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد، مکرم مظفر احمد درانی صاحب مربیان سلسله مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی: یہ اجلاس چوہدری محمد خورشید انور صاحب ایڈوکیٹ امیر جماعت نارووال کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم مظفر احمد صاحب درانی نے آنحضرت کی سیرت بحیثیت داعی الی اللہ اور مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر نے آنحضرت کے صحابہ کرام کا غیر معمولی عشق و وفا کے عنوانات پر تقاریر کیں۔اس کے بعد مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے آنحضرت کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود کے ایمان افروز عارفانہ علم کلام کی روشنی میں آنحضرت بطور قیامت تک زندہ رسول پر تقریر کی۔تاریخ : ۱۰ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام: اٹک مرکزی نمائندگان : مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب، شیخ مبارک احمد صاحب مختصر رپورٹ : مرکزی نمائندگان نے سالانہ اجتماع میں شرکت کی۔تاریخ : ۱۰ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام: چک ۱۷ اچبو رضلع شیخو پوره مرکزی نمائنده: مکرم شیخ محمد یونس صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس مکرم صدر صاحب جماعت کی زیر صدارت ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مرکزی نمائندہ نے سیرت النبی میں دعوت الی اللہ کا حصہ بیان کیا اور بعثت امام مہدی کے بارے میں ارشادات نبوی کا ذکر کیا۔آخر میں صدر صاحب کے صدارتی ریمارکس اور دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔کل حاضری چالیس تھی۔تاریخ: ماہ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام ضلع راولپنڈی مرکزی نمائندہ: مکرم شیخ محمد یونس صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : رابطه عرب احباب میں عرب دوستوں سے رابطہ ہوا۔ان کے ساتھ سوال وجواب کی چھ نشستیں ہوئی۔دس عدد کا پیاں مجلہ التقویٰ ان کو تقسیم کی گئیں۔دس عدد احمدیت کا تعارف تقسیم کیا۔دوعرب دوستوں نے مرکز کی زیارت کی خواہش کا اظہار کیا جس کا انتظام ناظم ضلع راولپنڈی مکرم سید ضیاء الحسن صاحب نے کیا۔ان دو عرب دوستوں نے اپنے ملکی حالات کا تذکرہ کیا جو یہ تھے۔اس وقت خلیج میں بڑی تیزی سے عیسائیت اپنے تبلیغی پروگراموں کو پھیلا رہی ہے حتی کہ لبنان میں سینکٹروں آدمی روز عیسائیت قبول کر رہے ہیں۔عراق میں بائبل کی تقسیم تیزی سے جاری ہے اور رفیوجیز خصوصاً جو یورپ میں گئے ہیں ان میں سے نو جوان طبقہ سے عیسائیت میں داخل ہورہے ہیں۔پاکستان میں اس کام پر اسلام آباد میں دوسیل متعین ہیں۔“ تاریخ : ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۱ء مقام : فیصل آباد