تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 450 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 450

۴۵۰ مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب شاد، مکرم محمد سلیمان احمد صاحب مربی سلسله مختصر رپورٹ : اجلاس دعوت الی اللہ : بعد نماز مغرب دعوت الی اللہ کا اجلاس زیر صدارت مکرم محمد اسلم صاحب شاد منعقد ہوا۔مکرم محمد سلیمان صاحب نے تقریر کی۔صدارتی خطاب اور دعا کے بعد اجلاس ختم ہوا۔تاریخ: ۶ تا ۷ جون ۱۹۹۱ء مقام : خانیوال شہر مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم ناصر احمد صاحب طاہر، مکرم طارق سعید صاحب مربیان سلسله مختصر رپورٹ : سلائیڈ لیکچر بنکر محمداسماعیل صاحب نیر نے سلائیڈ لیکچر دیا۔حاضری پچاس احمدی اور سات غیر از جماعت تھی۔مجلس سوال و جواب سلائیڈز کے بعد مکرم ناصر احمد صاحب طاہر اور طارق سعید صاحب نے جوابات دیئے۔درس: بعد نماز مغرب دعوت الی اللہ پر مکرم ناصر احمد صاحب نے درس دیا۔حاضری تھیں تھی۔نماز تہجد : مکرم طارق سعید صاحب مربی سلسلہ نے نماز تہجد پڑھائی۔حاضری میں تھی۔درس قرآن کریم : بعد نماز تہجد مکرم ناصر احمد صاحب طاہر نے قرآن کریم کا درس دیا۔حاضری ہیں تھی۔درس حدیث : بعد نماز فجر مکرم ناصر احمد صاحب طاہر نے درس حدیث دیا۔حاضری تئیس تھی۔مجلس سوال و جواب : مکرم ناصر احمد صاحب طاہر اور مکرم طارق سعید صاحب نے سوالات کے جواب دئیے۔حاضری ہیں تھی۔جائزہ: مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لے کر مرکزی ہدایات دیں۔مجلس سوال و جواب : ایک گھر میں سوال و جواب کی مجلس ہوئی۔مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے موثر رنگ میں سوالات کے جوابات دیئے۔میٹنگ : میٹنگ میں قائد ضلع ، قائد خدام الاحمدیہ، زعیم صاحب انصار اللہ اور مربی سلسلہ شریک ہوئے۔دعوت الی اللہ کے کام کو تیز کرنے کے لئے ذرائع اور عملی اقدامات پر گفتگو ہوئی۔خطبہ جمعہ: مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے احمدیت کی صداقت اور برکات خلافت بیان کیں۔حاضری ایک سو میں تھی۔تاریخ: ۶ تا ۷ جون ۱۹۹۱ء مقام ملتان مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر، مکرم غلام حسین صاحب ررپورٹ : اجلاس عام تلاوت قرآن مجید کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے انصار اللہ کا عہد دُہرایا اور اپنے خطاب میں دوستوں کو حضور انور کے خطبات کی روشنی میں دعوت الی اللہ اور کتب حضرت مسیح موعود کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی۔