تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 442
۴۴۲ نے بعض کمزوریوں کی طرف توجہ دلا کر ضروری اصلاح کی تلقین فرمائی۔اس کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے نماز با جماعت ، دعوت الی اللہ ، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، تربیت اولاد، دعوت الی اللہ کے کام کو منظم کرنے کے لئے بزم ارشاد اور تعلیمی امتحانوں میں تعداد بڑھانے کی پر زور تلقین کی۔تحریک جدید کا وعدہ جو چھ ہزار تھا تحریک کر کے اس میں اڑھائی ہزار کا اضافہ کر دیا گیا۔حاضری چوراسی تھی۔تاریخ: ۵ مئی ۱۹۹۱ء مقام: جڑانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مکرم غلام حسین صاحب کارکن انصاراللہ، مکرم فیروز الدین صاحب انسپکٹر تحریک جدید شقر رپورٹ : اجلاس دعوت الی اللہ: بعد نماز مغرب دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے پیشگوئیوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت ، آپ کی صداقت کے دلائل اور اکناف عالم میں جماعت احمدیہ کی اشاعت دین کے سلسلہ میں ایمان افروز خدمات کا ذکر کیا۔محفل سوال و جواب : اجلاس کے بعد سوال وجواب کا موقعہ دیا گیا جس میں غیر از جماعت احباب (حنفی وشیعہ حضرات) نے متعد دسوالات کئے اور مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے جوابات دیئے۔تاریخ : ۷ مئی ۱۹۹۱ء مقام: نصیر پور خورد ضلع سرگودھا مرکزی نمائندہ: مکرم سید طاہر محمود صاحب ماجد مختصر رپورٹ : سلائیڈ زلیکچر: بعد نماز مغرب و عشاء مرکزی نمائندہ نے لیکچر دیا۔حاضری ستر تھی (غیر از جماعت بارہ تھے ) تاریخ: ۷ مئی ۱۹۹۱ء مقام: ادرحمه ضلع سرگودھا مرکزی نمائنده: مکرم منیر احمد صاحب عابد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: بعد نماز مغرب اجلاس میں دعوت الی اللہ کا جائزہ لیا گیا۔تربیتی اجلاس: بعد نماز عشاء تربیتی اجلاس ہوا جس میں سلائیڈ لیکچر بھی دیا گیا۔حاضری دوسو پچاس تھی جس میں پچپیس مہمان تھے۔محفل سوال و جواب : تربیتی اجلاس کے بعد سوال و جواب کی محفل ہوئی جس میں احباب کے اختلافی علمی وتربیتی مسائل پر مبنی سوالات کے جواب مکرم منیر احمد صاحب عابد نے دیے۔تاریخ : ۷ مئی ۱۹۹۱ء مقام : تخت ہزارہ ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان: مکرم منیر احمد صاحب منور مربی سلسله، مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: بعد نماز عشاء مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے جماعت کی عمومی تربیت نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ اور دعوت الی اللہ کے بارے میں تقریر کی۔اس کے بعد مکرم منیر احمد صاحب منور