تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 432 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 432

۴۳۲ آخر میں محترم صدر صاحب نے فرمایا کہ تجویز یہ تھی کہ سو فیصد انصار کو کامیاب داعی الی اللہ بنانے کے لئے مجلس شوری لائحہ عمل تجویز کرے جو باتیں سامنے آئی ہیں وہ یہ ہیں۔(۱) حضور کے خطبات کی وسیع اشاعت کی جائے۔(۲) اراکین انصار اللہ کی علمی استعداد بڑھائی جائے۔اس مقصد کے لئے پمفلٹ شائع کئے جاسکتے ہیں۔رسالہ انصار اللہ میں مضامین شائع کئے جا سکتے ہیں۔لیکچر کے ذریعہ سے اور داعیان کی تربیتی کلاسز اور سیمینار کے ذریعہ اس مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔(۳) جو بات بنیادی کردار اس میں ادا کر سکتی ہے وہ داعیان الی اللہ کا بجٹ بنانے کا سلسلہ ہے۔یہ بھی ابتدائی مرحلہ میں ہے۔اس پر زور دیا جائے۔ہر مقام کی مجلس عاملہ ہر ماہ یہ جائزہ لے کہ کتنے اراکین دعوت الی اللہ میں بجٹ بنوا کر بیعتوں کا اور رابطہ کا وعدہ کر چکے ہیں۔اس ذریعہ سے ہم سو فیصد ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔صدر محترم نے نمائندگان سے درخواست کی کہ جو ذرائع بیان کئے گئے ہیں ان کو شامل کرتے ہوئے بجٹ پر زور دیا جائے اور مجلس عاملہ اپنا فرض ادا کرے۔صدر محترم کے استفسار پر سب نے متفقہ طور پر ان سفارشات کو منظور کیا۔ایجنڈا کی تجویز نمبر۳ پر جو گشتی شفا خانے کے قیام کے بارہ میں تھی ، صدر محترم نے رائے پیش کی کہ اس کو مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کے سپرد کر دیا جائے۔وہ اس کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے اور حضور کی خدمت میں پیش کرے۔سب ممبران نے اس سے اتفاق کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ٹھیک ایک بجے دعا کے بعد مجلس شوری بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔امداد مستحقین قادیان قادیان کے مستحقین کے لئے ۱۵ دسمبر ۱۹۹۱ء کو جلس انصار اللہ مرکز یہ نے بذریعہ وکالت مال ثانی پچاس ہزار روپے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔دوره جات مرکزی نمائندگان سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی مرکز سے قائدین ، علماء کرام اور دیگر نمائندگان کو مجالس میں منظم شکل میں بھجوا کر تربیتی دورہ جات کروائے گئے۔اس کی اجتماعی طور پر بعض مختصر رپورٹ درج کی جاتی ہیں۔تاریخ : ۳ ، ۴ جنوری ۱۹۹۱ء مقام جھنگ صدر مرکزی نمائندگان : مکرم میاں مبارک احمد صاحب، مکرم رفیق احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : اجلاس عام: بعد نماز مغرب حلقہ یا بووالہ میں مکرم رفیق احمد صاحب جاوید نے نماز کی اہمیت اور مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے تربیتی امور کی طرف اپنی تقاریر میں توجہ دلائی۔حاضری چھپیں تھی۔انفرادی ملاقات : مورخه ۴ جنوری ۱۹۹۱ ء کو احباب سے گھر گھر جا کر انفرادی ملاقات کی اور تحریک جدید کے وعدہ جات لئے۔