تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 400
۴۰۰ جائزہ اور اصلاح وارشاد، نماز با جماعت کے بارہ میں حضور انور کے ارشادات پڑھ کر سنائے۔احادیث کی روشنی میں احباب جماعت کو نماز با جماعت کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔پانچ بنیادی اخلاق کے بارے میں دوستوں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔مجموعی حاضری بجھہتر تھی۔تاریخ: ۱۹ جولائی ۱۹۹۰ء مقام : لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مکرم شیخ مبارک احمد صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء اعلیٰ وضلعی عاملہ: دارالذکر لاہور میں بعد نما زعصر اجلاس منعقد ہوا مکرم ملک منوراحمد صاحب جاوید اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے وقت کی قربانی کرنے ، عہدیداروں کو خود نمونہ بنے ، پہلے اپنے گھروں میں درس کا انتظام کرنے اور پھر دوسرے گھرانوں کی طرف توجہ کرنے کی تلقین کی اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔شعبہ مال کے کام کا جائزہ لیا گیا۔وعدہ جات تعمیر گیسٹ ہاؤس کی جلد ادائیگی کی تلقین کی۔حاضری چالیس تھی۔اجلاس عام : نماز مغرب کے بعد وحدت کالونی کی مجلس کا اجلاس عام بیت التوحید میں ہوا۔مکرم قائد صاحب وقف جدید نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض نصائح پڑھ کر سنا ئیں بعد ازاں مکرم قائد صاحب تحریک جدید نے قبولیت دعا کے واقعات سنا کر حضور انور کے خطبہ عید کی روشنی میں عبادتوں کا معیار بلند کرنے ، دعوت الی اللہ کے کام میں وسعت پیدا کرنے اور اس کے طریق نیز تحریک جدید کے مالی جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔بعد ازاں دس اطفال میں ٹھیک جواب دینے پر انعام کے طور پر مطبوعہ نماز مترجم اور درنمین دی گئی۔حاضری بہتر تھی۔تاریخ : ۲۰ جولائی ۱۹۹۰ء مقام : کھر پر ضلع قصور مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: کھر پیڑ میں رشتہ ناطہ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا گیا اور بتایا گیا کہ ما مورمن اللہ نے جن باتوں کے کرنے کی تلقین کی ہے، ان کو کرنا ہی موجب رضائے الہی ہے۔حاضری چھیاسٹھ تھی۔تاریخ : ۲۰ جولائی ۱۹۹۰ء مقام: جوڑا مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مکرم شیخ مبارک احمد صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : جوڑا میں بعد نماز عصر دوستوں کو خدمت دین کے لئے وقت دینے مجالس کے بار بار دورے کرنے ، ان میں تربیتی اور تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی تلقین کی۔ضلع قصور کے احباب کی اقتصادی اٹھان کے لئے بھی کام کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری دس تھی۔تاریخ : ۲۰ جولائی ۱۹۹۰ء مقام: قصور مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منوراحمد صاحب جاوید، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب