تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 390
۳۹۰ مرکزی نمائندگان محترم صدر صاحب مجلس ، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائدتحر یک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کے بعد اجلاس عام میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب نون نے خلافت حقہ کے موضوع پر بڑا ہی پر مغز مقالہ پڑھا۔خلافت اولی اور خلافت ثانیہ کے بعض چیدہ چیدہ واقعات سنائے۔بعد ازاں صدر محترم نے یوم خلافت کی مناسبت سے تربیت کے موضوع پر خطاب کیا۔صدر محترم نے گھروں کو تربیتی یونٹ بنا کر کام کرنے کی طرف توجہ دلائی۔انصار خود نمونہ بن کر اہل خانہ کی اصلاح کریں۔خود دعا بن کر اہل خانہ کو دعا کی طرف مائل کریں۔خلافت کے ساتھ پختہ تعلق رکھنے کی تلقین کریں۔اس کے بعد حضرت مرزا عبد الحق صاحب نے ان نصائح پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔دعا کے ساتھ اجلاس برخاست ہوا۔حاضری پچہتر تھی۔تاریخ : ۲۴ مئی ۱۹۹۰ء مقام: رلیو کے ضلع سیالکوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے خلافت کی برکات پر تقریر کی اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے حضور انور کے بیان فرموہ پانچ بنیادی اخلاق کے بارے میں توجہ دلائی۔محفل سوال و جواب : اجلاس عام کے بعد سوال و جواب کی محفل ہوئی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب اور مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے سوالوں کے جوابات دیئے۔حاضری ایک سو اکتالیس تھی۔تاریخ: ۲۵ مئی ۱۹۹۰ء مقام : دانہ زید کا ، چندر کے منگولے بدوملہی مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، محمد اعظم صاحب اکسیر رپورٹ : خطبہ جمعہ: اسی ترتیب سے تینوں جگہ خطبہ جمعہ پڑھا گیا اور ہر جگہ سوال و جواب بھی ہوئے۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تحریک جدید کی اہمیت بیان کی اور سید نا حضرت اقدس مسیح پاک کے ارشادات سنائے۔حاضری مرد وزن تین سوساٹھ تھی۔تاریخ: ۲۵ مئی ۱۹۹۰ء مقام: کھیوہ باجوہ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے سوالات کے جوابات دیئے۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے صدارتی ریمارکس میں تحریک جدید کے مالی جہاد اور دعوت الی اللہ کی اہلیت پیدا کرنے کے لئے مجلس کے امتحانات میں شامل ہونے کی تلقین کی۔حاضری مردوزن چھیاسٹھ تھی۔مقام: دار النصر شرقی ربوه تاریخ : ۶ امئی ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم منور شمیم صاحب خالد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔مرکزی ہدایات، پروگرام ، لائحہ عمل ، مقاصد اور ذمہ داریوں کے موضوعات پر تقریر کی۔مقامی نمائندہ مکرم بشیر احمد صاحب قمر نے نماز جماعت کی اہمیت پر تقریر