تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 372
مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء : مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت نے شعبہ وار زعماء کو کام کا طریق بتایا۔رپورٹ زعیم اعلیٰ کو مہیا کرنے کی طرف توجہ دلائی تا کہ مرکز میں بھی بھجوائی جاسکے۔حاضری ہی تھی۔مقام: ملتان تاریخ : ۲۳ فروری ۱۹۹۰ء مختصر رپورٹ : نماز جمعہ کے بعد جو مکرم امیر صاحب ضلع نے پڑھائی ، جلسہ پیشگوئی مصلح موعود ہوا جس میں مکرم نذیر احمد صاحب ریحان مربی سلسلہ اور مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے تقریر کی۔مکرم صابر صاحب نے وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا کے بارہ میں چند واقعات بیان کئے۔تاریخ : ۲۳ فروری ۱۹۹۰ء مقام : رحیم یارخاں مختصر رپورٹ : نماز جمعہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے پیشگوئی مصلح موعود کے بارہ میں خطبہ دیا اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری سو تھی۔اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد تلاوت اور نظم سے اجلاس شروع ہوا۔پہلی تقریر مکرم حافظ برہان محمد صاحب نمائندہ خدام الاحمدیہ نے کی۔ان کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے حضورانور کے خطبہ جمعہ ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء مقام: کوٹ مومن کی روشنی میں پانچ بنیادی اخلاق اور عبادات کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ساٹھ تھی۔میٹنگ زعماء: مکرم قائد عمومی صاحب نے زعماء کرام سے ان کی مجالس کا پنجوقتہ نماز اور نماز جمعہ کا جائزہ لیا۔پانچ جماعتوں کے زعماء حاضر تھے۔زعماء کرام کو حضور کے خطبہ ۲۴ نومبر اور دعوت الی اللہ ، حضور کے خطبات کی کیسٹ سنانے اور زیارت مرکز کی طرف توجہ دلائی۔مجالس کے بقایا جات کی ادائیگی کی تلقین کی گئی۔حاضری ہی تھی۔تاریخ :۲۲ ۲۳۰ فروری ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب کے بعد اجلاس عام میں احباب کو تر بیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔مجموعی حاضری دس تھی۔تربیتی اجلاس: اگلے روز نماز فجر کے بعد تربیتی اجلاس ہوا۔نماز با جماعت ، تربیت اولا د اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔تحریک جدید کے وعدے حاصل کئے۔حاضری اکیس تھی۔تاریخ : ۲۲ فروری ۱۹۹۰ء مقام: کھاریاں مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے حضور کے خطبہ جمعہ’ دعا کا فلسفہ اور دعا کے ساتھ عمدہ تدبیر کرنے کا فلسفہ نیز خدا تعالیٰ پر توکل اپنے تبصرہ کے ساتھ بتایا۔نیز زندگی وقف کرنے کی اہمیت کے بارے میں خلفاء احمدیت کے ارشادات بتا کر جامعہ احمدیہ میں داخلہ لینے کی تلقین کی۔پھر دعوت الی اللہ کی ضرورت اور اس کے مختلف ذرائع بتائے۔حاضری پچانوے تھی۔