تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 322 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 322

۳۲۲ مختصر رپورٹ : انفرادی ملاقات : وفد شیخ محمدی علی الصبح پہنچا۔شیخ محمدی میں تین دوستوں سے ملاقات ہوئی۔تینوں دوست اچھے کارکن اور دعوت الی اللہ میں مستعد تھے۔ان کی دعوت کے نتیجہ میں ایک غیر مبائع نوجوان نے احمدیت قبول کر لی۔اس کے بعد وفد پشاور شہر پہنچا۔تاریخ: ۲ جولائی ۱۹۸۹ء مقام : پشاور شہر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : شام کو اجلاس عام ہوا۔مکرم مرزا محمد دین صاحب ناز اور مکرم عبدالسمیع خان صاحب نمائندہ خدام الاحمدیہ نے تقریریں کیں۔مکرم امیر صاحب ضلع پشاور نے صدارتی خطاب سے نوازا۔حاضری سو تھی۔اجلاس عاملہ اجلاس عام کے بعد اجلاس عاملہ ہوا۔تمام زعماء سے ان کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ساتھ ساتھ مرکزی ہدایات دیں۔دعوت الی اللہ اور نماز با جماعت کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔تاریخ : ۳ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: نوشہرہ مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ: اجلاس عاملہ میں عہدیداران سے کام کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی ہدایات دی گئیں۔اجلاس عام : اجلاس عاملہ کے بعد اجلاس عام ہوا۔تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔بعد میں اجتماعی کھانا پیش کیا گیا۔حاضری پندر تھی۔تاریخ : ۴ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: مردان، رسالپور مختصر رپورٹ : بعد نماز عصر مردان پہنچے اور مکرم صفی الدین قمر صاحب اور مکرم کشور صاحب سے ملاقات کی اور شیخ خاندان سے بھی ملاقات کی۔بعد نماز مغرب رسالپور پہنچے۔اجلاس عام : رسالپور میں مغرب کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم بشارت احمد صاحب ناصر اور مکرم عبدالسمیع خان صاحب نے تقاریر کیں۔عاملہ کے تین ممبران حاضر تھے ان کو مرکزی ہدایات پہنچائیں۔حاضری قریباً میں تھی۔تاریخ : ۵ جولائی ۱۹۸۹ء مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ اچینی پایاں میں گھر گھر جا کر دوستوں سے رابطہ کیا۔مل جل کر رہنے کی تلقین کی۔عہد یدار ان کے کام کا جائزہ لیا گیا۔دعوت الی اللہ اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی گئی۔نئی نسل میں احمدیت کی روشنی پھیلانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۳ جولائی ۱۹۸۹ء مقام : اچینی پایاں مقام سانگلہ ہل مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحر یک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب وعشاء کے بعد اجلاس عام ہوا۔تلاوت اور عہد کے بعد مرکزی نمائندہ نے واقعاتی رنگ میں نماز با جماعت اور تلاوت قرآن کریم کی طرف توجہ دلائی۔دعوت الی اللہ کے تحت دیگر تربیتی امور کے علاوہ اپنے دوستوں کے ہمراہ زیارت مرکز تلقین کی۔اس کے لئے پندرہ بھائیوں نے اپنے نام لکھوائے۔تحریک جدید کے اغراض و مقاصد اور ہونے والے کام کی تفصیل بیان کی۔مجلس سانگلہ ہل کا ٹارگٹ