تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 307 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 307

۳۰۷ تاریخ : ۶ جنوری ۱۹۸۹ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا قائد تربیت مقام : چک ۱۷۰-۷۲ اشمالی سرگودها مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ نماز مغرب سے پہلے جماعت کا جائزہ لیا۔ایک گھر میں مرکز نماز قائم ہے۔فجر ، مغرب اور عشاء کی نمازیں باجماعت پڑھتے ہیں۔جمعہ چک منگلا یا سرگودھا جا کر پڑھتے ہیں۔بچوں کو نماز باجماعت ادا کرنے اور نماز جمعہ باقاعدگی سے ادا کرنے کا وعدہ لیا گیا۔دورہ اضلاع راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، پشاور مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید نے 11 جنوری سے ۱۳ جنوری ۱۹۸۹ ء تک اضلاع راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، پشاور میں کارکردگی کا جائزہ لیا جس کی مختصر رپورٹ اس طرح ہے۔تاریخ : ۱۱ جنوری ۱۹۸۹ء مقام: راولپنڈی ضلع مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ ضلع و زعماء اضلاع : نماز ظہر سے عصر تک بیت النور میں اجلاس عاملہ ممبران ضلع و زعماء انصار اللہ ضلع اجلاس ہوا۔اجلاس میں جائزہ ماہوار رپورٹس مال اور تحریک جدید پیش کر کے ان متعلقہ امور کی طرف توجہ دلائی۔نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کے تحت مجالس سوال و جواب کی طرف توجہ دلائی گئی۔تحریک جدید کے وعدہ جات ٹارگٹ کے مطابق لینے کی تحریک کی گئی۔اجلاس عام : راولپنڈی کی ہر دو مجالس کا مشترکہ اجلاس عام نماز مغرب کے بعد بیت النور میں ہوا۔اجلاس میں دعوت مباہلہ اور نئی صدی کی آمد کے تسلسل میں شعبہ جات، تربیت، اصلاح وارشاد تحریک جدید کی تفصیل پیش کر کے دعوت الی اللہ اور تبلیغ کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری ایک سوستا ئیس تھی۔تاریخ: ۱۲ جنوری ۱۹۸۹ء مقام: اسلام آباد وضلع مختصر رپورٹ : اجلاس عام : اسلام آباد شرقی و غربی کا مشترکہ اجلاس عام ہوا جس میں دعوت مباہلہ اور نئی صدی کو بنیاد بنا کر تربیت اور اصلاح وارشاد کی طرف توجہ دلائی گئی۔کل حاضری ایک سو سینتیس تھی۔اجلاس عاملہ اجلاس مجلس عاملہ میں حلقہ شرقی کے آٹھ اور غربی کے چھ ممبران عاملہ نے شرکت کی ہر ممبر سے وعدہ لیا گیا کہ وہ (۱) نمازوں ، نماز جمعہ اور اجلا سات میں اپنے گھر کے خدام ، اطفال کو ساتھ لایا کریں گے۔(۲) خود اپنے گھروں میں مجلس سوال و جواب کا انعقاد کریں گے۔(۳) : تمام ممبران کو اپنے حلقہ کے دورہ کا پروگرام اور اس پر عمل کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تحریک جدید کا ٹارگٹ پورا کرنے کی امیر صاحب سے درخواست کی گئی۔دو ہزار روپے کی کتب سلسلہ فروخت کی گئیں۔تاریخ: ۱۳ جنوری ۱۹۸۹ء مقام: اٹک شہر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : اا بجے اجلاس عام ہوا۔نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی گئی۔تین گھروں کے