تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 290 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 290

۲۹۰ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس ، مکرم عبد الرشید صاحب غنی قائد مال، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تربیت، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: پونے بارہ بجے اجلاس شروع ہوا۔چار مجالس کے زعماء کے علاوہ ہر مجلس سے چار چار انصار بھی شامل ہوئے۔ہر مجلس کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ساتھ ہدایات بھی دی گئیں۔خطبہ جمعہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور ہر فرد جماعت کو اس میں شامل ہونے کی طرف توجہ دلائی۔جمعہ میں کل حاضری ایک سو پچھتر تھی۔اجلاس اطفال: نماز جمعہ کے بعد مختصر سا اجلاس ہوا۔مکرم منگل صاحب نے بچوں سے سوالات پوچھے۔ایک بچے کو خوش الحانی سے نظم سنانے پر مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے پانچ روپے انعام دیا۔تاریخ : ۲۳ستمبر ۱۹۸۸ء مقام: لالیاں مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مکرم صو بیدار برکت علی صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے خطبہ میں نماز با جماعت کے متعلق حضور کے خطبہ جمعہ ۲۲ جولائی کا خلاصہ پڑھ کر سنایا۔نیز شوری میں حضور کے پیغام کا آخری حصہ بھی پڑھ کر سنایا اور نماز با جماعت اور تربیتی امور پر زیادہ زور دیا۔حاضری مرد و زن چالیس کے قریب تھی۔اجلاس عام : نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز بھی جمع کی گئی۔اس کے بعد مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب کی صدارت میں اجلاس عام شروع ہوا۔مکرم صو بیدار برکت علی صاحب نے بڑے موثر پیرائے میں نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے خدام واطفال کا علمی جائزہ لیا۔قرآن مجید ناظرہ اور نماز با جماعت نیز مالی قربانیوں کی طرف خاص توجہ دلائی۔حاضری چھپیں تھی۔تاریخ : ۲۴ستمبر ۱۹۸۸ء تا ۲ اکتوبر ۱۹۸۸ء مقام: لاہور مرکزی نمائندگان: مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب ،مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : سلائیڈز : مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۸۸ء فیکٹری ایریا شاہدرہ، ۲۵ ستمبر جودھامل بلڈنگ بھاٹی گیٹ، ۲۶ ستمبر گلشن پارک مغلپوره ، ۲۷ ستمبر ٹاؤن شپ، ۲۸ ستمبر سمن آباد، ۲۹ ستمبر شالیمار سمن آباد، ۳۰ ستمبر گلشن راوی، یکم اکتوبر اسلامیه پارک ۲ اکتوبر النور کالونی میں مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے سلائیڈز دکھائیں۔جس سے احباب بہت متاثر ہوئے۔مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب نے بھاٹی گیٹ اور شاہدرہ ٹاؤن کے اجلاسات میں دعوت الی اللہ کے کام کو آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۳۰ ستمبر ۱۹۸۸ء مقام: کھاریاں مرکزی نمائندگان : مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد، مکرم مولوی عزیز الرحمن صاحب خالد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : تربیتی کلاس : ۲ گھنٹے کی تربیتی کلاس کا پروگرام مندرجہ ذیل تھا۔دعوت الی اللہ کی اہمیت اور