تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 276
نائب قائد اصلاح و ارشاد، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن مجلس انصار اللہ مرکزیہ مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: اجلاس کی کاروائی ۱۱ بجے سے ۱۲ بجے تک جاری رہی۔عمومی ، مال اور اصلاح وارشاد کے کام کا جائزہ لیا گیا۔انہیں پروگرام سمجھائے گئے۔کل حاضری چودہ تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب نے خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ کی اہمیت سنت نبوی سے خوب واضح فرمائی۔کل حاضری دوسو تھی۔سلائیڈ زلیکچر: سلائیڈز کے ذریعہ حضور انور کے دورہ جات کی مساعی پیش کی گئی۔حاضرین کی تعدا داند از استر تھی۔تاریخ: ۲۹ جولائی ۱۹۸۸ء مقام: سمندری ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر، مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے خطبہ جمعہ دیا۔دعوت الی اللہ کے تعلق میں عبادات کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس عام بعد نماز جمعہ اجلاس عام ہوا۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے سلسلہ کے کاموں کے لئے وقت کی قربانی اور تنظیم کو مضبوط کرنے کی طرف توجہ دلائی۔بعد ازاں خدام اور اطفال کو علمی سوالات کے ذریعہ معلومات بہم پہنچائی گئیں۔قرآن پاک کی بعض دعاؤں کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔کل حاضری پندرہ تھی۔مقام: شاہ تاج شوگر ملز ضلع گجرات تاریخ: ۳۰ جولائی ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندگان : مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب ، مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر ، کرم غلام حسین صاحب کارکن مجلس مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز عصر اجلاس عام ہوا۔دعوت الی اللہ کی اہمیت پر ملک محمد عبداللہ صاحب نے اور دعوت الی اللہ کے ذرائع اور طریق پر مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے روشنی ڈالی۔کل حاضری باسٹھ تھی۔دوره ضلع گجرات مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح و ارشاد اور مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد نے کھاریاں ، تہال اور نصیر ضلع گجرات میں رابطہ کیا۔تاریخ: ۲۹ جولائی ۱۹۸۸ء مقام : کھاریاں ضلع گجرات مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ: وفد ساڑھے نو بجے کھاریاں پہنچا۔امیر صاحب نے کھاریاں اور نواح کے صدران کو اکھٹا کیا تھا۔حاضرین سے قائد صاحب اصلاح وارشاد نے خطاب کیا او د عوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔بعد میں مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب نے تفصیلی رنگ میں ہفتہ اصلاح وارشاد کرنے کی تحریک کی اور پروگرام سے آگاہ کیا۔نماز جمعہ خطبہ مکرم مولوی طاہر مہدی صاحب مربی سلسلہ نے پینتالیس منٹ دعوت الی اللہ کے موضوع پر دیا۔جمعہ کی حاضری تین سو کے لگ بھگ تھی۔