تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 275 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 275

۲۷۵ مررپورٹ : اجلاس عام : ۲ بج کر ۵ ۵ منٹ پر اجلاس عام شروع ہوا۔مکرم منور شمیم خالد صاحب نے صدر محترم کی ہدایات کی روشنی میں خطاب کیا۔حاضری انصار سولہ، خدام بائیس ، اطفال آٹھ ، لجنات سات کل ترین تھی۔اجلاس عاملہ: مختلف شعبہ جات کا جائزہ لینے کے بعد ضروری ہدایات دی گئیں۔تاریخ: ۸ جولائی ۱۹۸۸ء مقام: اوچ شریف مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز عشاء اجلاس عام منعقد ہوا جو دس بجے رات تک جاری رہا۔کل حاضری تیرہ تھی۔مرکزی ہدایات کی روشنی میں شعبہ وار کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس عام کے بعد مکرم زعیم صاحب کے گھر پر لجنہ کا ضروری اجلاس ہوا جس میں مکرم ناز صاحب نے مباہلہ کے خطبات کی روشنی میں خطاب کیا۔مقام : شکرانی بستی۔طاہر بستی تاریخ: 9 جولائی ۱۹۸۸ء مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز فجر پانچ بجے اجلاس عام ہوا جو چھ بجے تک جاری رہا۔کل حاضری دس رہی۔مجلس سوال و جواب : ساڑھے سات بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک مجلس سوال و جواب ہوئی۔اس اجلاس میں دعوت الی اللہ کا بھی موقع ملا۔انصار ، خدام، اطفال کے علاوہ تین غیر از جماعت دوست بھی شریک اجلاس تھے۔کل حاضری ہیں تھی۔تاریخ: 9 جولائی ۱۹۸۸ء مقام: احمد پور شرقیہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز عصر ایک احمدی کے ڈیرے پر اجلاس عام ہوا۔حاضری اٹھارہ تھی۔تاریخ: 9 جولائی ۱۹۸۸ء مقام: چک نمبر ۲۳ P۔N۔D ضلع بہاولپور مختصر رپورٹ : اجلاس عام: بعد نماز مغرب بیت الذکر میں اجلاس عام ہوا۔کل حاضری اٹھارہ تھی۔افراد جماعت میں باہمی اختلافات تھے۔اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے مکرم ناز صاحب نے اجلاس کو تنبیہ کا ذریعہ بنایا اور انہیں اپنی اصلاح کرنے کے لئے بہت موثر انداز میں توجہ دلائی۔شرکاء اجلاس نے وعدہ کیا کہ وہ اصلاح کی کوشش کریں گے۔تاریخ : ۱۰ جولائی ۱۹۸۸ء مقام : حمید آباد ضلع بہاولپور مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز عصر اجلاس عام ہوا۔عمومی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔یہاں پر ایک بیعت بھی ہوئی۔اجلاس کے بعد نئے احمدی دوست کی استقامت کے لئے دعا کی گئی۔حاضری مردوزن پچھپیں تھی۔تاریخ: ۱ جولائی ۱۹۸۸ء مقام: چک ۸۴ فتح ضلع بہاولپور مختصر رپورٹ اجلاس عام بعد نما ز عشاء اجلاس عام ہوا۔جو سوا نو بجے سے ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔اجلاس میں حاضری انصار ، خدام، اطفال ستاسٹھ تھی۔چک مراد کی عاملہ تشکیل دی گئی۔تاریخ : ۲۹ جولائی ۱۹۸۸ء مقام: جہلم مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح و ارشاد، مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب