تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 272
۲۷۲ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم محمد سلطان اکبر صاحب مرکزی نمائندہ کی صدارت میں صبح نو بجے اجلاس عام منعقد ہوا۔حاضری انصار چالیس ، خدام تئیس ، اطفال ہیں کل تریاسی رہی۔تاریخ : یکم جولائی ۱۹۸۸ء مقام: النور ،گلشن اقبال کراچی مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم منور شمیم صاحب خالد قائد تعلیم کی صدارت میں ہر دو مجالس کا مشترکہ اجلاس عام بیت النور میں منعقد ہوا۔یہ اجلاس بعد نماز جمعہ شروع ہوا جو آدھ گھنٹہ جاری رہا۔نماز جمعہ میں حاضری چھ سو تھی لیکن اجلاس عام میں کل حاضری ایک سو چھپیں تھی۔مقام صدر کراچی اجلاس عاملہ: اجلاس عام کے بعد اجلاس عاملہ منعقد ہوا جس میں شعبہ وار کام کا جائزہ لے کر کام کو آگے بڑھانے کے لئے طریق کا ربتائے گئے۔تاریخ : یکم جولائی ۱۹۸۸ء مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم منور شمیم صاحب خالد کے زیر صدارت بعد نماز مغرب مجلس صدر کراچی کا اجلاس عام احمد یہ ہال میں منعقد ہوا۔جو ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔کل حاضری تھیں تھی۔اجلاس عاملہ: بعد نماز عشاء اجلاس عاملہ منعقد ہوا۔شعبہ جات کے کام کا جائزہ لے کر کام کو آگے بڑھانے کی طریق کا ربتائے گئے۔دورہ اضلاع ڈیرہ غازیخان ، مظفر گڑھ ولیہ مکرم صوفی محمد الحق صاحب اور مکرم ملک غلام نبی صاحب پر مشتمل مرکزی وفد یکم جولائی ۱۹۸۸ء کور بوه سے روانہ ہوا۔رات ملتان میں قیام کیا اور ۲ جولائی کو ڈیرہ غازی خان پہنچا۔اس دورہ میں ڈیرہ غازیخان ، مظفر گڑھ شہر، علی پورا اور لیہ کی مجالس میں اجلاسات منعقد کئے گئے۔تاریخ : ۲ جولائی ۱۹۸۸ء مقام : ڈیرہ غازی خان شہر اجلاس عام بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔کل حاضری چودہ انصار سمیت اکیس تھی۔مکرم ناظم صاحب ضلع کا تقرر چند روز قبل ہوا تھا انہوں نے وعدہ کیا کہ جلد مجلس عاملہ تجویز کر کے مرکز بھجوا دی جائے گی۔عاملہ کے اجلاس کی بجائے مکرم زعیم صاحب ڈیرہ غازی خان شہر سے ماہ مئی اور جون ۱۹۸۸ء کی رپورٹ تیار کروائی گئی۔تاریخ : ۳ جولائی ۱۹۸۸ء مقام : مظفر گڑھ شہر مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔ہر دو مرکزی نمائندگان نے تربیتی امور پر تقاریر کیں۔اس اجلاس کی کل حاضری ۲۱ تھی۔اجلاس عام کے بعد مظفر گڑھ شہر کے زعیم کا انتخاب کروایا گیا۔ماہ مئی، جون ۱۹۸۸ء کی رپورٹ اکٹھی تیار کروائی گئی۔