تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 247
۲۴۷ دعوت الی اللہ کے ذرائع پر روشنی ڈالی گئی۔تحریک جدید اور وقف جدید نیز دیگر مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔شرائط بیعت کے پیش نظر اطاعت خلافت کی توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۲۴، ۲۵ /جنوری ۱۹۸۸ء مقام: حیدر آباد، بشیر آباد مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء : زعماء انصار اللہ ضلع حیدر آباد و ضلع بدین کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔تمام شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔اجلاس عام میں انصار ، خدام ، اطفال اور لجنات نے کثرت سے شرکت کی۔نماز با جماعت نماز جمعہ دعوت الی اللہ، تحریک جدید اور شرائط بیعت کے پیش نظر اطاعت خلافت کی طرف توجہ دلائی گئی۔اجلاس عام: بشیر آباد۔اجلاس عام میں شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔اجلاس عام منعقد ہوا۔جس میں انصار ، خدام، اطفال، اور لجنات نے کثرت سے شامل ہوئے۔نماز با جماعت، نماز جمعہ، دعوت الی اللہ اور اطاعت خلافت نیز مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ: ۲۶ جنوری ۱۹۸۸ء مقام: نواب شاہ مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: ضلع نواب شاہ کے زعماء مجالس کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تمام شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔اجلاس عاملہ کے بعد اجلاس عام منعقد ہوا جس میں انصار کے علاوہ خدام ، اطفال اور لجنہ کثرت سے شریک ہوئیں۔نماز باجماعت نماز جمعہ، دعوت الی اللہ اور شرائط بیعت کے پیش نظر اطاعت خلافت اور مالی قربانیوں کی طرف متوجہ کیا گیا۔تاریخ: ۲۶ جنوری ۱۹۸۸ء مقام: سانگھڑ مختصر رپورٹ: اجلاس عاملہ: صدران جماعت وزعماء انصار اللہ ضلع سانگھڑ اور ان کی عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا۔اور کام کو تیز کرنے کے لئے ہدایات دی گئیں۔تاریخ: ۲۷ جنوری ۱۹۸۸ء مقام : محمد آباد ضلع تھر پارکر مختصر رپورٹ : اجلاس عام محمد آباد میں اجلاس عام ہوا۔اس میں مقامی احباب کے علاوہ کریم نگر ،لطیف نگر ، نفیس نگر اور اسماعیل آباد کے احباب بھی شامل ہوئے۔نماز با جماعت نماز جمعہ، دعوت الی اللہ ، مالی قربانیوں اور اطاعت خلافت کی طرف توجہ دلائی گئی۔اجلاس عام کے بعد عاملہ انصار اللہ کا اجلاس ہوا۔جس میں تمام نا شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔تاریخ : ۲۸ جنوری ۱۹۸۸ء مقام: کنری رپورٹ : اجلاس عام کنری میں اجلاس عام منعقد ہوا جس میں کثرت سے احباب جماعت اور لجنات نے شرکت کی۔نماز با جماعت نماز جمعہ، دعوت الی اللہ، مالی قربانیوں اور اطاعت خلافت کی طرف توجہ دلائی گئی۔عاملہ انصار اللہ کا اجلاس بھی ہوا جس میں تمام شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔