تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 245 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 245

۲۴۵ اطفال لجنات اور ناصرات کی کل حاضری دوسو تیرہ تھی۔تاریخ : ۲۰ جنوری ۱۹۸۸ء مقام ضلع راولپنڈی و چکوال مشتمل مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح و ارشاد اور مکرم مولانا عبدالوہاب صاحب پرتی وفد نے گوجر خان، راولپنڈی ، واہ کینٹ اور چکوال کی مجالس کا تربیتی دورہ کیا۔مختصر رپورٹ : گوجر خان : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت ایک اجلاس عام مکرم بر یگیڈیئر ڈاکٹر ضیاءالحسن صاحب ناظم ضلع راولپنڈی کی صدارت میں شروع ہوا۔مکرم مولانا عبدالوہاب صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی اس کے بعد مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے غیر از جماعت احباب کو خطاب کیا۔اس کے بعد انہوں نے اور مکرم عبد الوہاب صاحب نے غیر از جماعت احباب کے سوالوں کے جواب دیئے۔غیر از جماعت احباب کی حاضری نو تھی جبکہ کل حاضری پچاس تھی۔اس کے بعد مرکزی وفد را ولپنڈی روانہ ہو گیا۔تاریخ : ۲۱ جنوری ۱۹۸۸ء مقام را ولپنڈی شہر مختصر رپورٹ: راولپنڈی شہر : اجلاس عام : مورخه ۲۱ جنوری کو مرکزی وفد کی موجودگی میں صبح دس بجے راولپنڈی میں مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر موضوع کے تقریر سے ہوا۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب کا با قاعدہ آغاز ہوا۔جس میں چھ غیر از جماعت احباب سمیت کل پچپیس افراد شریک ہوئے۔مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر اور مکرم مولوی محمد یونس صاحب نے سوالوں کے جواب دیئے اس کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔خطبہ جمعہ مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ پر دیا۔جمعہ کے بعد ایک اجلاس عہد یداران منعقد ہوا جس میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات دی گئیں خصوصا دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔عہد یداران کی حاضری بیالیس تھی۔تاریخ: ۲۱ جنوری ۱۹۸۸ء مقام: واہ کینٹ ضلع راولپنڈی مختصر رپورٹ : واہ کینٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت بوقت مغرب ایک اجلاس عام منعقد ہوا۔جس میں مکرم عبدالوہاب صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے غیر از جماعت احباب کو سوالیہ انداز میں خطاب کیا اور سوالوں کے جواب دیئے۔اجلاس میں غیر از جماعت تھیں احباب سمیت حاضری ساٹھ تھی۔اس کے بعد مرکزی وفد راولپنڈی روانہ ہو گیا۔تاریخ : ۲۲ جنوری ۱۹۸۸ء مقام: چکوال شہر مختصر رپورٹ : چکوال شہر : اجلاس عہدیداران : مرکزی وفد کا رات قیام راولپنڈی میں ہوا اور صبح چکوال روانہ ہو گیا جہاں ایک اجلاس عہدیداران منعقد ہوا۔مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ کے پروگرام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔اس کے بعد مکرم شیخ محمد یونس صاحب مربی سلسلہ نے دعوت الی اللہ کے کام کو