تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 244 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 244

۲۴۴ جس میں مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نے دعوت الی اللہ کی ضرورت واہمیت پر خطاب کیا۔اس کے بعد مکرم عبدالوہاب صاحب نے مجلسی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم: مورخہ ۱۵ جنوری کو مرکزی وفد سید والہ پہنچا۔وہاں نماز جمعہ مکرم مولوی عبدالوہاب صاحب نے پڑھائی۔خطبہ جمعہ استقامت کے موضوع پر دیا اور مرکزی ہدایات بھی پہنچائیں۔بعد نماز جمعہ جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا۔جس میں مکرم منصور احمد صاحب بشیر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بطور مربی اعظم ، مکرم شیم خالد صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بطور داعی الی اللہ اور مکرم مولوی عبدالوہاب صاحب نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ انقلاب عظیم کے موضوعات پر تقاریر کیں۔جمعہ میں حاضری ایک سو اور جلسہ میں تقریباً اتی رہی۔تاریخ: ۱۵ جنوری ۱۹۸۸ء مقام: سیالکوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب ، مکرم حافظ مظفر احمد صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام ضلع سیالکوٹ کی مجالس کا اجلاس عام بابت سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا۔معزز مقررین نے تقاریر کیں اور مجلس سوال و جواب کا انعقاد بھی ہوا۔حاضری ایک ہزار چارسو مردوزن کے علاوہ ستر غیر از جماعت احباب رہی۔تاریخ: ۱۸ جنوری ۱۹۸۸ء مقام :لالیاں ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم قریشی محمد ارشد صاحب زعیم انصار اللہ رحمت وسطی مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مجلس انصار اللہ کے تحت ایک اجلاس عام منعقد ہوا۔اجلاس کا آغا ز مکرم محمد ارشد صاحب کی تقریر سے ہوا جس میں انہوں نے تربیت اولا د اور نماز با جماعت پر زور دیا۔اس کے بعد مکرم خواجہ دیا۔محمد اکرم صاحب نے نماز جمعہ کی اہمیت اور دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں احباب کے فرائض پر تقریر کی۔اس کے بعد آپ نے مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔انصار ، خدام اور اطفال کی کل حاضری پندرہ تھی۔تاریخ : ۲۰ جنوری ۱۹۸۸ء مقام : احمد نگر ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نائب صدر ، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تربیت ، مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب ثانی نائب قائد اصلاح و ارشاد، مکرم لطیف احمد صاحب شاہد منتظم تربیت ربوہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مجلس انصار اللہ کے تحت ایک اجلاس عام منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے کی۔انہوں نے قیام نماز اور دیگر تربیتی امور کی طرف احباب کو توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم اسماعیل منیر صاحب ثانی نے اطاعت نظام سلسلہ، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے تربیت اولاد اور انصار اللہ کی ذمہ داریاں ، نماز تہجد اور حضور کے خطبات سننے پر زور دیا۔جلسہ کے دوران انصار، خدام،