تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 198 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 198

۱۹۸ مختصر رپورٹ: آپ نے اجلاس عام میں بتایا کہ انتہائی صالح اعمال کی بجا آوری اور ابتلاؤں میں اعلیٰ درجہ کی ثابت قدمی دکھانے والے ہی اللہ تعالیٰ کے حضور متی نصر اللہ کی چیخ و پکار کر سکتے ہیں۔ایسے نازک دور کا تقاضا یہ ہے کہ ہر احمدی کوشش میں لگ جائے۔اسلامی عبادات کا پورا حق ادا کرے خدا تعالیٰ کی کچی بندگی اختیار کرے اور پھر اللہ تعالیٰ سے مدد کا طالب ہو تو پھر اس کو یہی جواب ملے گا کہ اے میرے بندے گھبراؤ نہ ! خوف نہ کرو! میں آ رہا ہوں ! میری مدد آ رہی ہے۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۸۶ء مقام چک نمبر ۸۴ ج ب سرشمیر روڈ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری سلطان اکبر صاحب مختصر رپورٹ : حاضری انصار ، خدام، اطفال، لجنات و ناصرات ۲ تھی جو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھی تھی۔بعد نماز عصر اجیب دعوت الداع اذا دعان کے متعلق وضاحت کی اور بتایا کہ ان بابرکت ایام میں ہر احمدی کو خاص طور پر دعا کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔تاریخ: ۲۹ مئی ۱۹۸۶ء مقام: چک منگلا ضلع سرگودها مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب مختصر رپورٹ: بعد نماز عصر درس قرآن مجید دیا جس میں مکرم مولوی صاحب نے جماعت کو تلقین کی کہ سب سے پہلے ہر احمدی احکام خداوندی کی بجا آوری میں چست ہو پھر ا بتلاؤں کے دور کے سارے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اس کی مدد، نصرت اور دستگیری چاہیں تو بات انشاء اللہ بنے گی۔تاریخ: ۲۹ مئی ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم شاد صاحب مقام : چک نمبر ۲ ۱۵ شمالی ضلع سرگودها مختصر رپورٹ: قبل از نماز عشاء تربیتی اجلاس ہوا۔جس آپ نے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کی غرض، جماعت کے قیام کی غرض ، توحید باری تعالیٰ کا قیام ، نماز با جماعت، ذکر الہی ، داعی الی اللہ ہونے کے ناطے سے احباب کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام ساری دنیا میں پہنچانا ہمارا سب کا فرض ہے۔تاریخ: ۳۰ مئی ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر مقام بھٹھہ جوئیہ ضلع سرگودھا مختصر رپورٹ: بعد نماز فجر مکرم مولوی صاحب نے قرآن کریم کا درس دیا اور جماعت کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے پورا فائدہ اٹھانے کی تلقین کی نیز موجودہ دور میں جماعت کو دعاؤں پر زور دینے کے متعلق تاکید کی۔تاریخ: ۳۰ مئی ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب مقام: چنیوٹ ضلع جھنگ