تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 88 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 88

زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ ہی نہیں پس یہ رجحان بڑا خطرناک ہے۔ترقی کرنے والی قومیں جو پھیلنے اور غالب آنے والی ہیں ان میں تو زبان کا جنون ہونا چاہیئے۔جہاں وہ جائیں زبان پر توجہ دیں اور فوراً سیکھنا شروع کر دیں۔آپ سے میں یہ کہتا ہوں کہ آپ زبانیں سیکھئے۔جتنے انصار ہیں آپ کی عمر ایسی نہیں ہے کہ آپ سیکھ نہ سکیں۔پس آپ کو خدا تعالیٰ نے جو بچپن کا ملکہ عطا فرمایا ہے وہ حاصل کر لیں اور سیکھنے میں بے تکلف ہو جا ئیں۔کوئی شرم محسوس نہ کریں۔ٹوٹے پھوٹے جتنے فقرے سیکھے جاتے ہیں بے شک سیکھیں اور انہیں بولیں اور اپنے لئے زبانیں چنیں۔کیونکہ اب اگر آپ کو باہر جانے کی توفیق نہ ملے تو باہر والوں نے تو یہاں آنا ہی آنا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے رُخ پڑ چکا ہے۔وہ دن بدن پھیلتا چلا جائے گا۔انہیں سنبھالنے کے لئے مرکز میں ایسے آدمی ہونے چاہئیں۔جو ان کی زبانیں جاننے والے ہوں اور بول سکتے ہوں۔پس انصار اللہ کو یہ مہم چلانی چاہئیے اور کوشش کریں کہ کوئی نہ کوئی زبان آ جائے۔اگر باہر کی نہیں سیکھ سکتے تو اپنے ملک کی دوسری زبانیں سیکھئے۔۔۔جو جہاد کی تیاری کرتا ہے وہی اللہ تعالیٰ سے پھل پاتا ہے اُسی کو پھر ہمت کی توفیق ملتی ہے۔ورنہ ایسے وقت میں پکڑا جاتا ہے کہ تیاری نہیں ہوتی وقت باہر جانے کا آتا ہے اور وہ ابھی جو تیاں تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔پھر وہ لوگ ایسے موقعوں سے پیچھے رہ جایا کرتے ہیں۔اب چونکہ TEMPO تیز ہو رہا ہے اور اللہ تعالیٰ ساری دنیا میں انقلابی تبدیلیاں پیدا فرمارہا ہے۔اس لئے اب انصار میں کوئی بڑھا نہیں رہنا چاہئیے۔سارے جوان ہوں ماشاء اللہ۔اور ہمت اور کوشش کے ساتھ قدم آگے بڑھا ئیں۔اللہ تعالیٰ مدد فرمائے۔اللہ تعالیٰ رہنمائی فرمائے اور حوصلے اور طاقتوں میں وسعتیں عطا فرمائے۔آمین ، ﴿۳۹﴾ خطاب صدر محترم محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر انصار سے خطاب کرتے ہوئے جو ضروری امور بیان فرمائے ان کا شخص پیش ہے: اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ اپنے مختلف شعبوں میں کارکردگی کے لحاظ سے قدم آگے ہی آگے بڑھاتی چلی جا رہی ہے۔اس لئے ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں لیکن اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ کام کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔جن کاموں میں ترقی ہوئی ہے وہ دوستوں کے سامنے مختلف شکلوں میں آچکے ہیں لیکن جو کام توجہ چاہتے ہیں اور جن میں کمی ہے، ان میں سے بعض کے متعلق کچھ باتیں بیان کروں گا۔