تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1055
۱۰۵۵ چھیں انصار تھے اور دوسری بیگومبو میں قائم ہوئی جہاں ہمیں انصار تھے۔آسٹریلیا مورخه ۲۷ فروری ۱۹۸۹ء کومر بی انچارج مکرم شکیل احمد صاحب منیر نے صدر محترم کے نام اپنے خط میں آسٹریلیا میں دو مجالس انصاراللہ قائم کرنے کی اطلاع دی۔ایک سڈنی میں اور دوسری ملبورن شہر میں قیام کی گئی۔صدر محترم نے مکرم چوہدری خالد سیف اللہ خان صاحب کی بطور زعیم مجلس سڈنی منظور دی۔مئی ۱۹۸۹ء میں صدر محترم نے مکرم خالد سیف اللہ صاحب کو ناظم اعلیٰ ملک نامزد فرمایا۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے اپنے آسٹریلیا کے دورے کے دوران مجلس کی تنظیم اور طریق کار پر ناظم صاحب اعلیٰ کی راہنمائی کی اور ہدایات دیں۔مجلس عاملہ بھی تشکیل دی گئی۔1999ء میں آسٹریلیا میں کل بتیس انصار تھے جن میں سے پچیس سڈنی میں مقیم تھے اور باقی سات دوسرے علاقوں میں تھے۔مجلس کا پہلا سالانہ بجٹ ۲۱۷۲ ڈالر کا تھا۔تنزانیہ ( مشرقی افریقہ) ۱۹۷۳ء میں تنزانیہ میں مجلس انصار اللہ دار السلام میں قائم ہوئی۔۱۹۸۲ء تک پورے ملک میں مندرجہ ذیل بارہ مجالس انصاراللہ قائم ہوئیں۔مجلس نام زعیم SALUM ALI ISMAILI DIHINJI BAKARI SALUM KANYATTA SHABANI KWELEWA SHABANI MALINDA MWANZNA DODOMA MOROGORO TABORA MKONGO SONGEA I۔A۔AYYAZ ARUSHA ADINANI MOHAMEDI MOSHI MAULIDI P۔KAGGUTTA TANGA BAKARI SAIDI MFAUME NEWALA ISAMILI HASSAN LULINDI ISAIMLI LISINGE MCHOLI مکرم مولوی عنایت اللہ صاحب احمدی (امیر دمشنری انچا رج ) مجلس ملک کے پہلے نائب صدر