تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1021
۱۰۲۱ اجتماع میں ہیں مرکزی نمائندگان اور اکتالیس مجالس کے ستاسٹھ نمائندگان نے شرکت کی۔انڈونیشیا کے مخصوص حالات کی وجہ سے حاضری کو محدود کر دیا گیا تھا۔اس موقع پر سیرت النبی پر ایک خصوصی تقریر مکرم صلاح الدین یحیی پونتو صاحب نے فرمائی جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی گئی۔اجتماع کے موقع پر ناظم اعلیٰ کا انتخاب بھی ہوا جس میں متفقہ طور پر مکرم ای عبدالمنان صاحب کو منتخب کیا گیا۔(۵۵ ناروے ابتدأنا روے سویڈن مشن کے ماتحت کام کرتا تھا اور مبلغ انچارج کا قیام بھی سویڈن میں تھا۔۱۹۷۱ء سے ۱۹۸۰ء کی دہائی میں پاکستان سے نوجوان ہجرت کر کے ناروے میں رہائش پذیر ہوئے۔جب اس دہائی کے آخر پر چند نو جوان انصار کی عمر کو پہنچے تو ناروے میں مجلس انصاراللہ کا قیام ناگزیر ہو گیا۔مکرم منیر الدین احمد صاحب مبلغ انچارج نے مرکز کو تجویز دی کہ سویڈن اور ناروے کی مشتر کہ تنظیم انصار اللہ بنائی جائے۔مرکز نے آپ کی تجویز کو منظور کر لیا تھا لیکن ان کی پاکستان واپسی کی وجہ سے یہ مشترکہ تنظیم قائم نہ ہوسکی۔مکرم سید کمال یوسف صاحب جب ناروے کے مشنری انچارج مقرر ہوئے تو انہوں نے مرکز کو تجویز بھجوائی کہ ناروے میں اس وقت چھ انصار ہیں اس لئے دونوں ممالک میں علیحدہ علیحدہ تنظیم قائم کی جائے۔مرکز نے اس تجویز کو منظور کر لیا۔مورخه ۲۳ اگست ۱۹۸۰ء کو جماعت احمد یہ اوسلو کے ایک خصوصی اجلاس میں مندرجہ ذیل چار انصار نے شرکت کی۔مکرم سید کمال یوسف صاحب، مکرم مبارک احمد راجپوت صاحب، مکرم مرزا محمد یعقوب صاحب، مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب۔جبکہ مکرم عبد الغنی کھوکھر صاحب اور مکرم عبداللطیف قریشی صاحب بوجوہ حاضر نہ ہو سکے۔اس اجلاس میں مرکز سے زعیم انصار اللہ کی نامزدگی یا انتخاب کے لئے درخواست کی گئی جس پر مرکز نے مورخہا جنوری ۱۹۸۱ ء سید کمال یوسف صاحب نائب صدر ملک کی سفارش پر مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب کو پہلا ناظم اعلیٰ انصار اللہ ناروے نامزد کیا۔اس طرح ناروے میں مجلس انصار اللہ کا قیام عمل میں آیا۔مندرجہ ذیل احباب کو اس دوران بحیثیت ناظم اعلیٰ انصار اللہ ناروے خدمت کا موقع ملا۔نام ناظم اعلیٰ میعاد مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب ۲۳ اگست ۱۹۸۰ء تا دسمبر ۱۹۸۲ء مکرم مبارک احمد راجپوت صاحب یکم جنوری تا دسمبر ۱۹۸۶ء مکرم چوہدری عبدالعزیز صاحب جنوری تا ۲۷ فروری ۱۹۸۹ء مکرم سید احمد علی شاہ صاحب مجالس عاملہ ۲۸ فروری ۱۹۸۹ء تا ۲ نومبر ۱۹۸۹ء مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مرکز یہ ۲۲ مئی ۱۹۸۱ء کو پہلی مرتبہ ناروے تشریف لائے