تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 995 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 995

۹۹۵ زعیم اعلیٰ انصاراللہ منتخب ہوئے۔یہاں انصار کی تعداد صرف تین تھی۔تعداد کی کمی کے باوجود یہ مجلس نہایت مستعد اور فعال رہی۔یہاں ہر ماہ باقاعدگی سے تبلیغی اسٹالز لگائے جاتے رہے۔اطفال الاحمدیہ کیلئے نماز کلاس کا انعقاد کیا گیا۔گجراتی ترجمۃ القرآن فنڈ میں مجلس کا وعدہ تین سو پچاس مارک تھا جس کی ادا ئیگی کر دی گئی۔غیر ملکی دوستوں سے بھی ان کا رابطہ رہتا تھا اور انفرادی طور پر تبلیغی نشستیں بھی منعقد کرتے رہے۔میونخ ریجن میونخ ریجن میں مجلس انصار اللہ کا قیام اکتوبر ۱۹۸۶ء میں عمل میں لایا گیا اور مکرم محمود احمد صاحب آف آکس برگ زعیم اعلیٰ میونخ ریجن مقرر ہوئے۔یہاں انصار کی کل تعداد تیرہ تھی۔اس ریجن میں کام کرنے کی سب سے بڑی دشواری یہ تھی کہ انصار مشن ہاؤس سے دور دراز کے علاقوں میں رہتے تھے جس کی وجہ سے دوستوں کا آپس میں رابطہ نہیں رہتا تھا۔اس کے باوجود انفرادی طور پر انصار دوست مجلسی کا موں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے انفرادی طور پر تبلیغی سٹالز بھی لگاتے رہے اور پریس سے بھی ان کا مکمل رابطہ تھا۔گجراتی ترجمۃ القرآن فنڈ میں صرف مکرم محمود احمد صاحب کا وعدہ دو سو مارک تھا۔جسکی انہوں نے ادا ئیگی کر دی۔سالانہ اجتماعات پہلا سالانہ اجتماع ۱۹۷۹ء مجلس انصار اللہ مغربی جرمنی کو مورخہ ۲۴، ۲۵ نومبر ۱۹۷۹ء بمقام فرانکفورٹ پہلا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔انصار کو اجتماع سے قبل بذریعہ ڈاک پروگرام اجتماع ارسال کیا گیا۔مغربی جرمنی میں انصار کی تعداد بہت تھوڑی تھی۔تا ہم ہیں انصار نے اس اجتماع میں شمولیت فرمائی۔۲ دوسرا سالانہ اجتماع ۱۹۸۲ء ۱۹۸۰ء اور ۱۹۸۱ء میں سالانہ اجتماع منعقد نہ ہو سکا۔اس لئے دوسرا سالانہ اجتماع ۳۰،۲۹ مئی ۱۹۸۲ء کو ہیمبرگ میں مجالس مغربی جرمنی کا اجتماع منعقد ہوا۔(۳۳) تیسرا سالانہ اجتماع ستمبر ۱۹۸۳ء میں فرانکفورٹ میں کروایا گیا۔تیسر ا سالانہ اجتماع چوتھا سالانہ اجتماع پانچواں سالانہ اجتماع ۲۰، ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۴ء کو ہیمبرگ میں انصار اللہ کا چوتھا سالانہ اجتماع انعقاد پذیر ہوا۔مجلس انصار اللہ جرمنی کا پانچواں سالانہ اجتماع ۱۹ ،۱۲۰ اکتوبر ۱۹۸۵ء کو بیت النصر“ کولن میں منعقد