تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 76 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 76

شہر سڈنی میں سب سے پہلی احمد یہ مسجد اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیا د رکھا۔مسجد کا نام ”المسجد بیت الہدی“ رکھا گیا۔اس تاریخی تقریب سعید پر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے مبارک باد کا یہ ٹیلی گرام حضور انور کی خدمت میں آسٹریلیا بھجوایا گیا۔"HAZRAT KHALIFATUL MASIH IV 19 - BROM BOROUGH ROAD, ROSEVILLE 2069 N۔S۔W۔SYDNEY, AUSTRALIA۔HEARTIEST CONGRATULATIONS ON THE AUSPICIOUS OCCANSION OF FOUNDATION STONE LAYING OF AL MASJID BAITUL HUDA۔MAY ALLAH MAKE IT A TURNING POINT IN RENASCENCE OF ISLAM۔" تار ملاحظہ کرنے کے بعد حضور نے فرمایا۔خیر مبارک۔جزاکم اللہ احسن الجزاء، ۳۲ سالانہ اجتماع ۱۹۸۳ء مجلس انصار اللہ مرکزیہ کا چھبیسواں سالانہ اجتماع ،۲۸ ، ۲۹ ، ۳۰ اخاء ۱۳۶۲ ہش / اکتو بر ۱۹۸۳ء کو نہایت روح پرور ماحول میں مسجد اقصیٰ ربوہ میں منعقد ہوا۔مجوزہ پروگرام اجلاس اوّل اس اجتماع کا مجوزہ پروگرام جو طبع کروایا گیا، ریکارڈ کی غرض سے ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔۲۸ اخا ۱۳۶۲ بهش / اکتوبر ۱۹۸۳ء بروز جمعۃ المبارک ۳-۳۰ تا ۴۰-۳ تلاوت قرآن کریم دعا و عهد ۳-۴۰ تا ۵۰-۳ نظم ۳-۵۰ تا مکرم حافظ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب افتتاحی۔خطاب سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ بصرہ العزیز کی خدمت میں درخواست کی جائے گی۔۴۵ منٹ ورزشی و تفریحی مقابلہ جات زیراہتمام قائد صاحب صحت و جسمانی وقفہ برائے نماز مغرب وعشاء وطعام اجلاس دوم ۷-۳۰ تا ۴۰-۷ تلاوت قرآن کریم مکرم قاری محمد عاشق صاحب