تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 982 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 982

۹۸۲ کوئی زیادہ علم کی ضرورت نہیں۔صرف ایک چیز کی ضرورت ہے۔اور وہ یہ ہے کہ آپ باخدا بن جائیں۔خدا کی مخلوق سے آپ کا تعلق پیدا ہو نہیں سکتا اگر آپ کا تعلق خدا تعالیٰ سے نہیں ہے۔یہ ایک ایسا سائنٹفک فارمولا ہے جس کا کوئی رد نہیں۔آپ خدا سے تعلق پیدا کر لیں۔اس کی مخلوق خود بخود آپ کی طرف کھنچی چلی آئے گی۔اس میدان میں کوئی مکینیکل فارمولا کام نہیں آتا۔صرف روحانی فارمولا چلتا ہے اور وہ یہ ہے کہ جب آپ اپنے اندر خدا کی محبت اور خدا سے تعلق پیدا کر لیں گے تو آپ میں خود بخود ایک تبدیلی پیدا ہو جائے گی اور دنیا آپ میں وہ کچھ دیکھے گی جو اسے اور کہیں نظر نہیں آتا۔ان پر خود بخو دقدرتی طور پر آپ کا اثر ہوگا۔خدا سے تعلق کے نتیجہ میں آپ مقناطیس بن جائیں گے اور لوہے کے بے جان ٹکڑے خود بخود آپ کی طرف کھنچے چلے آئیں گے۔یہ ایک ایسا قانون قدرت ہے جس سے مفر نہیں۔یہی میرا آج کا پیغام ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کے قریب سے قریب تر ہوتے جائیں تا خدا آپ کو مدددے۔آپ خدا کے ہو جائیں۔خدا خود آپ کا ہو جائے گا۔آپ خود کو خدا کے حوالہ کر دیں ، خدا اپنی مخلوق کو آپ کے حوالے کر دے گا۔آپ دنیا کے آقا (MASTER) بن جائیں گے جب آپ حقیقی آقا سے تعلق قائم کریں گے۔یہی واحد فارمولا ہے کامیابی کے لئے۔آئیے اب ہم دعا کر لیں۔(۲۴) فنجی نجی میں مجلس کا قیام ۱۹۷۹ء میں ہوا۔ملکی سطح پر نظامت اعلیٰ ۱۲ فروری ۱۹۸۲ء کو قائم کی گئی اور مکرم عبداللطیف مقبول صاحب ناظم اعلیٰ اور مکرم کمال الدین صاحب معتمد عمومی مقرر کئے گئے۔یکم جون ۱۹۸۳ء کو مکرم مبارک احمد خان صاحب اور مکرم محمد حسین صاحب کا تقررعلی الترتیب زعیم انصار اللہ ناندی اور لٹو کا کے طور پر ہوا۔۱۹۸۳ء میں مکرم مقبول صاحب امیر جماعت نامزد ہوئے تو وہ ناظم اعلی مجلس انصار اللہ کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہے۔۱۹۸۵ء میں مکرم عزیز طبیب خاں صاحب آف ناندی ناظم اعلیٰ مقرر کئے گئے۔لٹو کا میں دوانصار نے اپنے خرچ پر ۱۹۸۵ء میں ایک خوبصورت بیت اللہ رضوان تعمیر کرائی۔سالانہ اجتماعات پہلا اجتماع فجی میں انصار اللہ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کا سالانہ اجتماع ایک ہی تاریخ میں منعقد ہوتا تھا۔مجلس انصاراللہ جزائر نبی نے اپنا پہلا اجتماع ۱۰ نومبر ۱۹۸۰ء کو LAUTOKA (لٹو کا ) کے مقام پر منعقد کیا۔اس موقع پر سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ، مکرم وکیل التبشیر صاحب اور مکرم صدر صاحب مجلس مرکز یہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔