تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 978 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 978

۹۷۸ میں پیدا کی ہیں۔اگر یہ احساس پوری طرح بیدار ہو جائے تو آپ خود دیکھیں گے کہ ایک سال میں ایک احمدی بنانا آپ کی طاقت سے بڑھ کر نہیں ہے۔بلکہ حقیقت میں یہ ایک نہایت ہی محتاط اندازہ ہے۔میں ان لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے پہلے پہل بڑے تذبذب سے تبلیغ کا کام شروع کیا۔وہ بہت حیران و پریشان تھے کہ کیا یہ کام ان کے لئے ممکن ہے۔لیکن جب انہوں نے خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے ذمہ داری اٹھانے کا عزم کر لیا اور دعاؤں کے ذریعے اس کی مدد کے طالب ہوئے تو وہ اپنے وعدے اپنی امیدوں سے بھی بڑھ کر پورے کرتے رہے۔اور یہ ایک آدمی کی بات نہیں بلکہ میں دسیوں اور بیسیوں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں۔یہ نہیں کہ ان لوگوں کو تبلیغ کی خاص تربیت دی گئی تھی۔نہ ہی وہ بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھے۔نہ انہیں اس میدان میں خاص مہارت حاصل تھی۔پس ان میں خود اعتمادی تھی اور خدا پر بھروسہ تھا اور خدا تعالیٰ سے انہوں نے تعلق قائم کیا اور یہی ان کی کامیابی کا اصل راز ہے۔آپ بھی یقیناً ایسے ہی اپنی محنت کا ثمر پا سکتے ہیں۔صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے اندر اعتماد پیدا کریں۔عزم صمیم ، کام کی لگن اور عمل پیہم پیدا کریں۔یہ چیز آپ کی ہمیشہ منزل کی طرف راہنمائی کرتی رہے گی اور اس چیز کو دعاؤں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ہم نے پہلے ہی بہت سا وقت ضائع کر دیا ہے۔اگلی صدی ہمارے سر پر آ گئی ہے صرف چند ماہ اس میں باقی ہیں۔یورپ میں احمدیت کی کامیابی کا رد عمل کیا ہوگا ا جہاں تک یورپ میں احمدیت کے پھیلنے کا تعلق ہے تو اگر چہ چند سالوں سے ہم نے یہاں کچھ کام کیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یورپ کے اکثر ممالک میں احمدیت کے پھیلنے کی طاقت (IMPACT) کو محسوس ہی نہیں کیا گیا اور نہ اس کا کوئی رد عمل پیدا ہوا ہے۔اگر کبھی اخبارات میں آپ کا ذکر آ جاتا ہے تو محض اس رنگ میں کہ آپ پر ترس کھا کر آپ کا ذکر کر دیا گیا ہے وگرنہ آپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ کے کمرے میں کوئی کیڑا آ جائے جو آپ کو دکھائی تو دے اور اس کی موجودگی کا آپ کو علم ہو لیکن اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور اس کمرے سے اس کا کوئی رشتہ نہیں ہوتا۔یہ کوئی فخر کی بات نہیں۔اگر اخبارات میں کبھی آپ کا تذکرہ ہو جائے تو لوگ جذبات میں آ کر مجھے لکھنا شروع کر دیتے ہیں اور اخباروں کے ڈھیر مجھے بھیجنے لگتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ گویا اب جنگ ختم ہوگئی ہے اور احمدیت فتح یاب ہو گئی۔لیکن یہ اخبارات تو اور کئی فرقوں کا بھی ذکر کرتے ہیں۔وہ بہائیوں کا ذکر کرتے ہیں۔وہ ہری کرشنا کا بھی ذکر کرتے ہیں۔تو کیا ان فرقوں نے بھی دنیا فتح کر لی ؟ نہیں اور یقینا نہیں۔لہذا یورپ میں ہم نے تو ابھی ابتداء نہیں کی۔اور ابتداء اس وقت ہوگی جب آپ لوگوں سے