تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 386
۳۸۶ بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت بجالا رہی ہے۔اس پروگرام میں آٹھ سو کے قریب احباب شریک ہوئے۔اگلے روز بعد نماز فجر مربی سلسله مکرم مولوی عبدالرشید صاحب قسم نے قرآن پاک کا درس دیا جس کے بعد نو بجے صبح دوسرا اجلاس ہوا۔مکرم ماسٹر مقصود احمد صاحب ، مکرم مولوی مبشر احمد صاحب کاہلوں پروفیسر جامعہ احمدیہ اور مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے تقاریر فرمائیں۔مکرم حکیم دین محمد صاحب نے اپنا منظوم پنجابی کلام سنایا۔آخر میں صدرا جلاس مکرم مولوی عبدالرشید صاحب تبسم نے مختصر صدارتی تقریر کی۔۵ مئی کو حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے تشریف لا کر نماز جمعہ پڑھائی۔خطبہ میں آپ نے اصلاح وارشاد کے فریضہ کی اہمیت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ہر احمدی کے لئے اپنے عملی نمونہ کو اسلام کے مطابق ڈھالنا از حد ضروری ہے۔بعد ازاں اختتامی اجلاس میں صدر محترم نے بڑے ہی مؤثر انداز میں خطاب فرمایا۔پھر سوال و جواب کا پروگرام ہو ا۔سامعین کے مختلف سوالات کے بڑے مدلل اور مفصل جواب صدر محترم نے دیئے جن کا حاضرین مجلس پر گہرا اثر ہو ا۔حاضری چھ سو مرد وزن تھی جن میں سو سے زائد غیر از جماعت دوست بھی شامل تھے۔اس اجتماع میں ضلع شیخو پورہ کے علاوہ اضلاع گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے بعض احباب بھی شامل ہوئے۔۵۷ حسین آگا ہی ملتان کی ایک دلچسپ مجلس مذاکرہ مورخہ ۱۷ مئی ۱۹۸۱ ء بعد از نماز مغرب مجلس حسین آگاہی ملتان شہر کے زیر اہتمام مکرم قاضی محمد اسحاق صاحب بسمل ناظم ضلع کی صدارت میں ایک اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم مولا نا برکت اللہ صاحب محمود مربی سلسلہ نے مختصر تقریر کے بعد سوالات کے جوابات دیئے۔غیر از جماعت تئیس معززین افراد اور چالیس کے قریب جماعت کے افراد نے اجلاس میں شرکت کی۔سوال و جواب کی مجلس نماز مغرب کے بعد شروع ہو کر رات دس بجے تک جاری رہی۔مکرم مربی صاحب نے برجستہ جوابات احسن طریق پر دیئے۔مذاکرہ کے اختتام پر غیر از جماعت معززین نے آئندہ بھی یہ طریق جاری رکھنے پر اصرار کیا تا کہ شبہات کا ازالہ ہوتار ہے۔﴿۵۸) محترم صدر صاحب کا دورہ ضلع سیالکوٹ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس مرکزیہ نے ۲۲ مئی ۱۹۸۱ء کو ضلع سیالکوٹ کی دو درجن سے زائد مجالس کا بمقام سمبڑیال اور ۲۹ مئی کو رائے پور کے مقام پر تمیں کے قریب مجالس کے عہدیداران سے ملاقات کی ، ان کے کام کا جائزہ لیا اور زریں ہدایات سے نوازا۔خدا کے فضل سے صدر محترم کے اس دورہ کے نتیجہ میں پورے ضلع میں بیداری کی ایک نئی لہر پیدا ہوئی۔۲۲ مئی کو حضرت صاحبزادہ صاحب نے مسجد احمد یہ سمبڑیال میں خطبہ دیا اور نماز جمعہ پڑھائی۔اس وقت