تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 380 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 380

تھی۔کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد انصار نے دوگروپوں کی صورت میں باغ کی سیر کی۔بعدۂ دلچسپ علمی و معلوماتی پروگرام ہوا۔جس میں اوّل : گلزار احمد صاحب۔دوم : محمد احمد خان صاحب، چوہدری نورالدین صاحب، خلیل احمد اختر صاحب، ڈاکٹر غلام احمد صاحب۔سوم : لطیف احمد طاہر صاحب رہے اس موقع پر بچوں کا ایک خاص پروگرام ہوا۔عزیزہ سمن رعنا نے تلاوت کی۔مبشر احمد صاحب، طاہر احمد صاحب اور محمد عامر خان صاحب نے تقریریں کیں۔ازاں بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیہ سیرت پر روز نامہ الفضل سے ایک مضمون سنایا گیا۔زعیم اعلیٰ صاحب نے انصار کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی۔کھانے کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔تین بجے پکنک کا اختتام ہوا۔۵۰) دوره ۳۵ جنوبی ضلع سرگودھا حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس ۲۰ مارچ ۱۹۸۱ء بروز جمعه چک ۳۵ جنوبی ضلع سرگودھا کے دورہ پر تشریف لے گئے۔مسلسل تیز بارش کے باوجود پروگرام کے مطابق آپ نے یہ دورہ کیا۔محترم صاحبزادہ صاحب نے نماز جمعہ پڑھائی اور خطبہ دیا۔اس موقع پر سولہ میں سے بارہ مجالس کی نمائندگی ہوئی۔آپ نے مجالس کے کام کا جائزہ لیا۔اس کے بعد ایک مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی جس میں احمدی احباب کے علاوہ تمہیں کے قریب غیر از جماعت دوستوں نے شرکت کی۔یہ مجلس ڈیڑھ گھنٹہ کے قریب جاری رہی۔غیر از جماعت احباب نے بڑے شوق کے ساتھ سوالات کئے جن کے حضرت صاحبزادہ صاحب نے نہایت مؤثر پیرایہ میں جوابات دیئے۔آخر میں حاضرین کو متحرک تبلیغی تصاویر دکھائی گئیں۔۲۱ کونماز و موعود علیہ ۲۱ مارچ کو نماز فجر کے بعد درس قرآن و حدیث و ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہوا۔بعدہ دعا سے یہ تربیتی اجلاس اختتام کو پہنچا۔(۵۱) پکنک ضلع کراچی مجلس ضلع کراچی نے اپنی پہلی پنک ۲۷ مارچ ۱۹۸۱ء کو مل پارک کراچی میں منعقد کی۔اس پکنک میں ۶۷ انصار ، ۱۱ خدام اور ۱۲ اطفال شریک ہوئے۔صبح سوا سات بجے پروگرام شروع ہوا۔ناشتہ کے بعد مکرم امیر صاحب جماعت کراچی کی صدارت میں دلچسپ پروگرام ہوا۔دوستوں نے لطائف سے مجلس کو محظوظ کیا۔ایک شاعر دوست نے اپنا کلام پیش کیا۔مکرم ناظم صاحب نے اس پنک کی غرض و غایت روشنی ڈالی۔انہیں انصار دوست دور دور سے سائیکلوں پر پکنک منانے کے لئے آئے۔مکرم ناظم صاحب ضلع نے اعلان کیا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے انصار کو بھی اپنے مرکزی اجتماع پر ربوہ سائیکلوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ دوست اس کے لئے