تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page iv
مرحوم بھی وقت دیتے رہے۔اُن کی وفات پر جولائی ۲۰۰۴ ء میں یہ فرض کے سپرد کیا گیا۔جنہوں نے نہایت محنت سے تاریخ کا مسودہ مرتب کیا۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ - الحمد للہ اب " تاریخ انصار اللہ کی دوسری جلد ا حباب تک پہنچ رہی ہے جو ۱۹۷۹ء سے ۱۹۸۲ء تک کے پر مشتمل ہے۔یہ وہ مبارک دور ہے جس میں مجلس کی زمام صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے مبارک ہاتھوں میں تھی جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے اس تنظیم میں ایک نئی جان ڈال دی۔میں جملہ اراکین مجلس کی خدمت میں گزارش کرتا ہوں کہ اس کتاب کا مطالعہ کریں اور اُن نیک روایات کو زندہ رکھتے ہوئے اگلی نسل کو منتقل کریں جس کی امین یہ تنظیم ہے اور جس کا تقاضا اس کا نام کرتا ہے۔