تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 379 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 379

۳۷۹ ملتان میں مجلس مذاکرہ صدر محترم ۲۶ فروری ۱۹۸۱ء کو ملتان کے دورہ پر تشریف لے گئے۔اس موقعہ پر بعد نماز عشاء ایک مجلس مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا۔سوالات ہر مکتبہ فکر کی طرف سے احمد یہ عقائد سے متعلق پوچھے گئے تھے۔جس کے بہت دلچسپ جوابات حضرت میاں صاحب نے دلنشین انداز میں مرحمت فرمائے۔اس دوران تیز ہوا چلنی شروع ہوگئی اور شامیانوں کے اڑ جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔احمدی احباب نے بانسوں کو مضبوطی سے تھامے رکھا۔بجلی کی رو بند ہو جانے کی وجہ سے گھپ اندھیرا چھا گیا اور یہ حالت دیر تک قائم رہی۔ایسی حالت میں بظاہر خیال یہ تھا کہ مجلس میں افرا تفری پیدا ہو جاتی لیکن لوگوں کے انتہاک کا یہ عالم تھا کہ انتہائی خاموشی اور جذب کی کیفیت میں ڈوبے حضرت میاں صاحب کے کلمات سے مستفید ہوتے رہے۔پونے دس بجے تمام حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔کھانے کے بعد بھی سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔یہ مجلس سوا سات بجے شام شروع ہو کر پونے بارہ بجے شب ختم ہوئی۔اس مجلس میں ڈیڑھ صد کے قریب غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔﴿۲۷﴾ وقار عمل گوجرانوالہ ۲۷ فروری ۱۹۸۱ء کو انصار الله وخدام الاحمدیہ شہر و چھاؤنی گوجرانوالہ نے اجتماعی وقار عمل کیا۔احمد یہ قبرستان میں گڑھے کھودے گئے اور پانچ سو پودے لگائے گئے۔یہ وقار عمل تین گھنٹے جاری رہا۔﴿۳۸﴾ نماز با جماعت کے سلسلہ میں نظامت ضلع کراچی کی مساعی ناظم ضلع کراچی مکرم نعیم احمد خان صاحب نے مہتم عمومی مکرم عبدالشکور صاحب اسلم اور مہتم تربیت مکرم شیخ ظفر احمد صاحب کے ہمراہ کراچی کے مختلف حلقوں کی مساجد میں نماز فجر میں حاضری کا جائزہ لیا۔خدا کے فضل سے اکثر مساجد میں حاضری تسلی بخش پائی البتہ دو ایک جگہ حاضری میں نسبتا کمی کے آثار نظر آئے۔ان مساجد میں مکرم ناظم صاحب نے بار بار جا کر احباب کو توجہ دلائی اور خدا کے فضل سے اس کا بہت عمدہ اور نمایاں نتیجہ نکلا۔حلقہ لیاقت آباد کی مسجد میں 4 مارچ بروز ہفتہ نماز مغرب کے بعد ایک نشست میں انصار، خدام اور اطفال شریک ہوئے۔سب کو اظہار رائے اور تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ دوستوں کو مسجد میں حاضر ہونے اور نماز با جماعت کی برکات سے مستفیض ہونے کی طرف توجہ دلائی جائے۔یہ مفید اور دلچسپ نشست تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔احباب نے اس میں بڑی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔۴۹ ) پکنک حلقہ ماڈل ٹاؤن لاہور ۲۰ مارچ ۱۹۸۱ء کو مجلس ماڈل ٹاؤن نے لارنس باغ لاہور میں پکنک منائی۔حاضری ساٹھ افراد سے زائد