تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 346 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 346

۳۴۶ انصار اور خدام شامل ہوئے۔چودہ میں سے گیارہ مجالس کے نمائندگان شریک ہوئے۔کٹائی کے باوجود بیر ونجات سے آنے والے احباب کی تعداد ڈیڑھ سو تک پہنچ گئی۔مجموعی حاضری پانچ سو کے قریب تھی۔پہلا اجلاس زیر صدارت مکرم امیر صاحب ضلع منعقد ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم عبدالوہاب صاحب مربی سلسلہ نے دینی اجتماعات کی اہمیت اور ضرورت پر تقریر کی۔بعد ازاں مکرم مولوی برکت اللہ صاحب محمود مربی سلسلہ ملتان نے اسلام کی تعلیم تہذیب الاخلاق پر تقریر کی۔ان دو تقاریر کے بعد مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا۔نماز جمعہ مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب ناظر اصلاح وارشاد نے پڑھائی۔آپ نے عبادالرحمان کی علامات اور صفات بیان کیں۔بعد نماز جمعہ دوسرا اجلاس شروع ہوا جس کی صدارت مکرم مولا نا عبدالمالک خان صاحب نے کی۔پہلے خدام میں کھیلوں کے انعامات تقسیم ہوئے بعد ازاں مکرم مولانا صاحب نے اختتامی خطاب فرمایا۔آپ نے دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰی کی لطیف تغییر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات ہی وجہ تخلیق کائنات تھی۔ساڑھے پانچ بجے شام مجلس مذاکرہ ہوئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔﴿۲۹﴾ مجلس ربوہ مقامی کا پہلا یک روزه اجتماع ۲۶ اپریل ۱۹۸۰ء کو مجلس انصار اللہ ربوہ مقامی نے اپنا پہلا ایک روزہ اجتماع مسجد اقصی ربوہ میں منعقد کیا۔قریباً سو فیصد انصار حاضر تھے۔اجتماع کی تیاری ایک ماہ قبل شروع کی گئی تھی۔اس مقصد کے لئے ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو ناظم اعلی مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب، ناظم پنڈال ولا ؤڈ سپیکر مکرم قریشی محمدعبداللہ صاحب ، ناظم سٹیج پروگرام مکرم میجر عبدالقادر صاحب، ناظم خوراک مکرم مرزا فضل الرحمان صاحب، ناظم اشاعت و ریکارڈ مکرم شیخ خورشید احمد صاحب، ناظم حاضری و استقبال مکرم رشید الدین صاحب و مکرم محمد اسلم صابر صاحب، ناظم ورزشی مقابلے مکرم ماسٹر احمد علی صاحب اور ناظم علمی مقابلے مکرم حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب پر مشتمل تھی۔اس کمیٹی نے جہاں دیگر انتظامات کی تیاری شروع کی وہاں پر اجتماع میں ہونے والے جملہ مقابلوں کے لئے ابتدائی مقابلے بھی منعقد کرانے شروع کئے۔اس مقصد کے لئے ربوہ کے تمام حلقہ جات کو سات بلاکوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔اور یوں قریباً ایک ماہ قبل ربوہ کے اٹھائیس محلوں میں سے ہر ایک میں اجتماع کی تیاری شروع ہوگئی۔ہر بلاک لیڈر کے ذمے لگایا گیا کہ وہ اپنے اپنے بلاک میں (جو کہ تین چارمحلوں پر مشتمل تھا )، ابتدائی علمی اور ورزشی مقابلہ جات کروائے۔علمی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے یہ ٹارگٹ دیا گیا کہ ہر حلقے سے کم از کم تین