تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 262
۲۶۲ قیادت مال: مکرم قائد صاحب مال نے اپنے شعبہ کے متعلق اعداد و شمار پر مشتمل گوشوارے اجلاس میں پیش کئے اور مندرجہ ذیل نکات پر خاص توجہ دلائی۔بجٹ کی صحیح تشخیص 0 بجٹ میں سب انصار کو شامل کیا جائے O وصولی ساتھ کے ساتھ ہو اور بقایا نہ ہونے دیا جائے۔گیسٹ ہاؤس کے لیئے عطایا جات کی تحریک کو تیز کیا جائے۔فی کس چندہ کی شرح میں اضافہ کی ابھی بہت گنجائش ہے۔اس لئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔قیادت وقف جدید : مکرم قائد صاحب وقف جدید نے لائحہ عمل کے مطابق شعبہ وقف جدید کی طرف خصوصی توجہ دلائی اور کہا کہ عام اطفال کو چندہ میں شامل کیا جائے۔صف دوم : مکرم نائب صدر صاحب نے سائیکل سکیم کی طرف ناظمین کو توجہ دلائی۔بعض ناظمین نے کہا کہ یہ پروگرام مقامی حالات یا موسمی حالات یا بعض دفعہ خدام الاحمدیہ کی طرف سے پورا نہیں ہوتا۔نائب صدر صاحب نے فرمایا کہ اس سلسلہ میں معین اطلاع کسی کی طرف سے مرکز کو کبھی نہیں ملی۔اگر واقعی ایسی مشکلات کبھی حائل تھیں یا اب ہوں تو مرکز کو اطلاع کریں تا مرکز اس کے تدارک میں مدد کر سکے۔سائیکل سکیم کو ہر صورت میں عملی جامہ پہنائیں تا کہ حضور کے ارشادات کی تعمیل ہو سکے۔قیادت تربیت مکرم قائد صاحب تربیت نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عمدہ انسانی اخلاق سے متعلق ہر ماہ کے لئے قرآن کریم کی دو آیات مقرر کی گئی ہیں، ان پر عمل کرایا جائے۔ان آیات کو خوش خط لکھوا کر مساجد میں آویزاں کریں ، درس و تدریس میں یاد دہانی کرا دیں اور انصار کو تحریک کریں کہ وہ اپنے گھروں میں انہیں عملاً رائج کریں۔نیز رمضان المبارک کا مہینہ تربیت کے سلسلہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک ریفریشر کورس کی حیثیت رکھتا ہے۔رمضان المبارک سے پہلے اور دوران میں نمازیوں کی تعداد کا خاموش جائزہ لیا جائے اور رمضان کے بعد تربیت کے شعبہ کو سر گرم کریں اور نمازیوں کی تعداد کو گرنے نہ دیں۔نیکی وہی ہے جو جاری رہے۔رمضان کے بعد حاضری کے کوائف رجسٹر میں جمع کریں۔اس موقع پر صدر محترم نے فرمایا کہ مرکز کی طرف سے مجالس کے لئے جو پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں وہ مثالی اور IDEAL ہوتے ہیں۔ان کی طرف کوئی تیزی سے بڑھے گا اور کوئی ست گامی سے۔لیکن مایوس نہیں ہونا چاہئے۔نیکی کی طرف ایک قدم اُٹھا ئیں گے تو خدا تعالیٰ دس قدم آگے اُٹھانے کی توفیق دے گا۔شروع میں ٹارگٹ بے شک کم رکھیں لیکن کم ٹارگٹ اور مقصد کو حاصل کرنے کی جدوجہد پوری کریں۔عزائم بلند رکھیں اور مسلسل کوشش کریں۔مجلس کا کام خدا کے فضل سے ترقی پذیر ہے لیکن ترقی کے ابھی بہت مراحل طے کرنے ہیں اس لئے ہمت سے کام لیں۔