تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 156 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 156

ایک کمیٹی برائے مجالس بیرون مقرر فرمائی۔جس کے ممبران مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ( قائد مجالس بیرون ) ، مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ( قائد اشاعت) ، مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب ( قائد مال) اور مکرم پر و فیسر منور شمیم خالد صاحب ( قائد عمومی) تھے۔اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ ۲۰ اگست ۱۹۸۱ء کو تیار کی جو صدر محترم کی خدمت میں پیش کی گئی۔مرکز اور بیرونی مجالس کے درمیان رابطہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے کمیٹی نے تجویز کیا کہ روٹین کی یاد دہانیاں اور سرکلر براہ راست مجالس کو بھجوائی جایا کریں اور ان کی نقل نائب صدر ملک اور زعیم اعلیٰ ملک کو بھی جائے۔عہدیداران تجویز ہو کر آئیں تو منظوری براہ راست مجالس کو بھجوا دی جایا کرے اسی طرح مقامی مجالس ماہانہ رپورٹیں بھی براہ راست مرکز کو بھجوائیں اور نقل نائب صدر ملک کو۔صدر محترم نے تجویز منظور کرتے ہوئے مزید فرمایا : اگر عہد یداران تجویز ہو کر آئیں اور نائب صدر ملک کی سفارش ہو تو براہِ راست اُن کو بھجوانے اور نقل نائب صدر کو بھجوانے میں مضائقہ نہیں۔اگر نائب صدر صاحب کے علم یا سفارش کے بغیر نام آئیں اور اُن سے رائے لئے بغیر منظوری دی گئی ہو مثلاً کسی علاقائی مربی سلسلہ کی سفارش ہو تو پھر ایسی منظوری نائب صدر کی معرفت ہی جانی چاہیے۔اس نوٹ کے ساتھ کہ نا مناسب سمجھیں تو روک دیں۔“ دوسری تجویز یہ تھی کہ مرکز کو یہ بات اپنے لائحہ عمل میں شامل کرنا چاہیے کہ انصارا اپنے بچوں کو اردو پڑھنا سکھائیں۔اس پر کمیٹی کی رائے یہ تھی کہ مرکز منصوبہ بنانے کی بجائے عمومی تحریک کرتا رہے۔لجنہ اماءاللہ اور خدام الاحمدیہ کی طرف سے بچوں کے لئے شائع شدہ لٹریچر سے استفادہ کیا جاسکتا ہے نیز قاعدہ میسر نا القرآن بیرونی مجالس کو بھجوایا جائے۔ماہنامہ انصار اللہ کے بارہ میں تجویز پر سفارش کی گئی کہ رسالہ خریداروں کو نام بنام بھجوایا جائے۔آئندہ سال چندہ کی تحریک دسمبر کی بجائے نومبر میں کی جائے۔ماہنامہ کا چندہ مجالس بیرون میں ہی جمع رہے اور خریداری کی تحریک اعتدال سے کی جائے تا چندوں کے مستقل نظام کو جڑ پکڑنے کا موقع مل سکے۔ممالک بیرون میں انگریزی اور اردو زبان میں کتب کی فراہمی سے متعلق تجویز پر طے پایا کہ تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اہمیت کے بارہ میں کتب کی تیاری کی جائے نیز ربوہ کے مختلف اداروں سے کتب کی فہرست بیرونی ممالک میں سرکولیٹ (CIRCULATE) کردی جائے۔کمیٹی نے فوری تحفیذ کے لئے سفارش کی کہ قائد مجالس بیرون کے ساتھ چار نائب قائدین مقرر کئے جائیں جو یورپ ، امریکہ کینیڈا، افریقہ اور دیگر ایشائی ممالک کے ذمہ دار ہوں۔دفتر مرکزیہ میں بیرونی مجالس کے