تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 463
سے تمہیں نوازے۔“ ۴۶۳ پیغام مکرم وکیل اتبشیر صاحب مكرم وكيل التبشیر صاحب نے اپنے پیغام میں فرمایا: ”خدا تعالیٰ آپ کے اجتماع کو اس طرح اپنے افضال سے نوازے کہ آپ قرآنی تعلیم کی پیروی کرتے ہوئے بچے احمدی بن جائیں۔باہم محبت اور پیار سے رہو کسی سے نفرت نہ کرو۔ہمارا سلام سب بھائیوں تک پہنچادیں۔“ پیغام محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ مرکزیہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس نے اپنے پیغام میں فرمایا: برادران کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ مجلس انصار اللہ بھی اپنا پہلا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس اجتماع کو آپ کے از دیا دایمان کا موجب بنائے اور جب آپ اس اجتماع سے واپس جائیں تو اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے محبت میں زیادہ پختگی اور ترقی کے ساتھ ساتھ ایک فعال اور متحرک قوت عملیہ لے کر لوٹیں۔(آمین) میں آپ کی توجہ خاص طور پر اس امر کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ مجلس انصار اللہ کے ممبران پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔وہ اپنے اصلاح نفس کے بھی ذمہ دار ہیں اور اس امر کے بھی ذمہ دار ہیں کہ وہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی نئی نسل کی اس طرح سے تربیت کریں کہ نہ صرف وہ اُن کی جگہ لینے کے قابل ہوں بلکہ اس رنگ میں سلسلہ کی خدمت کرنے والے ہوں کہ آئندہ آنے والا ہر زمانہ احمدیت کے لئے ہر جہت ترقیوں والا زمانہ ہو۔تربیتی نقطہ نظر سے سب سے زیادہ اہم اور ضروری دو امور ہیں۔یہ دونوں امور ہی ایسے ہیں کہ ان کے بغیر ہماری تمام کوششیں عبث اور رائیگاں ہوں گی اور روحانی اور اخلاقی ترقی کی کوئی منزل بھی ان دونوں کے بغیر حاصل نہیں کی جاتی۔میری مراد پابندی نماز اور تعلیم القرآن سے ہے۔نماز باجماعت اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے۔قرآن کریم میں نماز کی فرضیت اور اس کے فوائد اور فضائل کو بڑی شدت اور تکرار سے بیان کیا گیا ہے۔اسی طرح حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی مبارکہ میں اپنے عمل سے بھی