تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 419
۴۱۹ ۲۰ اپریل کو پہلا اجلاس مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب کی زیر صدارت ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم ہدایت اللہ بنگوی صاحب ناظم اعلیٰ نے کشتی نوح سے ایک اقتباس پیش کیا۔مکرم عبد الحفیظ صاحب برمنگھم نے نظام خلافت مکرم صوفی غلام محمد صاحب نے حضرت مسیح موعود کا عشق رسول “ ، مکرم مولوی نسیم احمد باجوہ صاحب مبلغ سلسلہ نے ہمارے عقائد، مکرم بشیر احمد صاحب آرچرڈ مبلغ سلسلہ نے جذبات اطاعت و عشق نبوی اور مکرم انیس الرحمن صاحب بنگالی مبلغ سلسلہ نے صحابہ حضرت مسیح موعود کے جذ بہ اطاعت و عشق پر پُر جوش تقریر فرمائی۔اس کے بعد کشتی نوح اور رسالہ الوصیت کا امتحانی تحریری مقابلہ ہوا۔نماز ظہر وعصر کی ادائیگی کے بعد تیسرے اجلاس میں مکرم محمد احمد صاحب پریذیڈنٹ جماعت کرائیڈن نے ۱۹۴۷ء میں خلافت ثانیہ کی بابرکت راہنمائی کے عنوان پر تقریر فرمائی۔مکرم عبداللطیف خان صاحب پریذیڈنٹ جماعت ہنسلو نے احمدیت کے مستقبل اور مکرم چوہدری انور احمد صاحب کا اہلوں نے اسلامی معاشرہ کے موضوع پر بصیرت افروز تقریریں کیں۔بعدۂ صدر اجلاس مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے علمی مقابلہ میں حصہ لینے والوں میں انعامات تقسیم فرمائے۔آپ نے الوداعی خطاب میں جماعت کو تبلیغ و تربیت کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں عہدد ہرایا گیا اور اجتماعی دعا ہوئی جس پر یہ بابرکت اجتماع اختتام پذیر ہوا۔آخری اجلاس کے وقت محمود ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔اجتماع میں ڈاکٹر سید ولی احمد شاہ صاحب کے زیر انتظام کھانا پکانے اور تقسیم میں مستورات نے بھی تندہی سے حصہ لیا۔(۵) تیسر اسالانہ اجتماع انصار اللہ کا تیسرا سالانہ اجتماع ۱۳ ۱۴ جون ۱۹۸۱ء بروز ہفتہ اتوار محمود ہال لندن میں منعقد ہوا۔جس میں ملک کے طول وعرض سے ایک سو چھپیں نمائندگان نے شرکت کی۔اس اجتماع کو ایک خصوصیت یہ بھی حاصل تھی کہ اس میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ بھی شریک تھے۔اجتماع کا پروگرام ۱۳ جون کو ٹھیک چھ بجے مکرم محمود احمد صاحب آف کرائیڈن کی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔مکرم چوہدری محمد یعقوب صاحب نے خوش الحانی سے حضرت اقدس کے چند شعر سنائے۔ازاں بعد مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب امیر جماعت و نا ئب صدر مجلس انگلستان نے افتتاحی خطاب فرمایا۔آغاز میں آپ نے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس کا ارسال فرمودہ خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔پیغام محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ مرکزیہ ”میرے پیارے اور قابل صد احترام انصار اللہ بھائیو! مجلس انصار اللہ برطانیہ کے اس تیسرے اجتماع میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے صدر کی نمائندگی نائب صدر اول مرکز یہ کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس