تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 23
۲۳ ان لوگوں کا تعلق نہ صرف یہ کہ غیر مسلم عقائد کے ساتھ تھا بلکہ جنگجو، اسلام سے لڑنے والی اقوام کے ساتھ بھی تھا۔اسلام ایک حسین مذہب ہے۔قولا نہ فعلاً کسی جگہ بھی دُکھ کے سامان نہیں پیدا کئے اس نے بلکہ ہر ایک کے لئے مسرت اور اطمینان کے حالات پیدا کئے۔یہی وجہ ہے کہ جب مسلمان کے ہاتھ میں گند تلواریں تھیں، اسلام کے حسن نے لاکھوں لاکھوں انسانوں کے دل جیتے اور اس پیاری تعلیم نے رب کریم کے محبوب رسول کے قدموں میں انہیں لا بٹھایا۔پس انصار اللہ کا یہ فرض ہے کہ اپنی زندگیاں اس نمونہ کے مطابق ڈھالیں اور انصار اللہ کا یہ فرض ہے کہ اپنی نسلوں کی صحیح طور پر تربیت کریں۔اپنے گھروں میں بچوں کو اسلام سکھائیں۔قرآن پڑھائیں۔ہمارے رسول کی پیاری باتیں اُن کے کانوں میں ڈالیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بڑے عاشق حضرت مہدی کی باتیں اُن تک پہنچائیں اور مہدی علیہ السلام کی کتب کا خود بھی مطالعہ کریں اور اپنی نسلوں کو بھی کروائیں تا کہ جو ہماری ذمہ داری ہے کہ ساری دنیا میں اسلام غالب ہو، اس ذمہ داری کو کماحقہ ادا کرسکیں اور اپنے خدا کے حضور سرخرو ہو جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور خدا تعالیٰ نے جو کام ہمارے سپرد کیا ہے، وہ ہمیں کامیاب طریقے پر کرنے کی وہ خود تو فیق عطا کرے۔آمین (۸) ورزشی مقابلے حضوراقدس کے ایمان افروز افتتاحی خطاب کے بعد حسب پروگرام ورزشی مقابلے ملحقہ دفتر جلسہ سالانہ کے احاطہ میں ہوئے۔اس روز رسہ کشی اور والی بال کے سیمی فائنل مقابلے ہوئے۔رسہ کشی کا مقابلہ ربوہ اور پنجاب کی مجالس کی ٹیموں کے درمیان اور کراچی وسرحد اور سندھ و بلوچستان کی مجالس کی ٹیموں کے درمیان ہو ا۔پنجاب اور کراچی وسرحد کی ٹیمیں فاتح قرار پائیں۔اسی طرح والی بال کا مقابلہ ربوہ اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان اور کراچی وسرحد اور سندھ و بلوچستان کی ٹیم کے مابین ہوا۔ربوہ اور کراچی وسرحد کی ٹیمیں فاتح قرار پائیں۔یہ مقابلے ایک گھنٹہ تک جاری رہے۔اجلاس دوم نماز مغرب وعشاء نیز کھانے کے وقفے کے بعد اجلاس دوم زیر صدارت مکرم چوہدری احمد دین صاحب ناظم مجلس انصاراللہ فیصل آباد ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم مولا نا عبدالمالک خاں صاحب ناظر اصلاح وارشاد نے قرآن کریم کا درس دیا جس میں آیت کریمہ اَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ کی روشنی میں تبلیغ ہدایت اور اس کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے فرض تبلیغ سے عہدہ برآ ہونے کی طرف توجہ دلائی اور