تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 406
۴۰۶ دوست محمد صاحب شاہد نے سیرۃ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم پر دلکش انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ساڑھے چار بجے اجلاس اوّل ختم ہوا۔قریباً پانچ بجے سہ پہر ایک احمدی دوست کے احاطہ میں مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی جس میں ساٹھ کے قریب غیر از جماعت دوست بھی شریک ہوئے۔حاضرین کی طرف سے متعددسوالات کئے گئے جن کےحضرت صاحبزادہ صاحب نے مدلل اور تشفی بخش جواب دیئے۔سوال و جواب کا یہ سلسلہ نماز مغرب تک جاری رہا۔نماز مغرب وعشاء کے بعد حاضرین کو تبلیغی سلائیڈ ز دکھلائی گئیں۔ناظرین میں تین سواحمدی احباب کے علاوہ میں غیر از جماعت دوست بھی تھے۔مکرم افتخار احمد صاحب کے مکان پر صدر محترم کے ساتھ کھانے پر چھپیس غیر از جماعت دوست بھی مدعو تھے۔بعد از طعام سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا جو ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔سوال پوچھنے والوں میں دو غیر از جماعت علماء بھی شامل تھے۔اس دلچسپ محفل کے ختم ہونے کے بعد صدر محترم جہلم تشریف لے گئے۔اگلے دن پونے چار بجے تہجد کی نماز مکرم محمد شفیع صاحب نے پڑھائی۔نماز فجر کے بعد اجلاس مکرم ڈاکٹر احمد حسن صاحب چیمہ نائب ناظم ضلع کی صدارت میں شروع ہوا۔مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے قرآن کریم کی سورۃ العصر اور مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے احادیث نبوی کا اور مکرم مرزا محمد یوسف صاحب شاہد مربی سلسلہ کھاریاں نے ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درس دیا جس کے بعد مکرم حفیظ احمد صاحب شاہد مربی سلسلہ گجرات نے انصار اور تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر کی۔دوسرا اجلاس 9 اپریل کو پونے نو بجے زیر صدارت مکرم چوہدری منیر احمد خان صاحب امیر ضلع گجرات تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔نظم مکرم ڈاکٹر احمد حسن صاحب چیمہ نائب ناظم نے وہ آیا منتظر تھے جس کے دن رات“ کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے ” پھیلائیں گے صداقت اسلام کچھ بھی ہو“ کے موضوع پر بیرونِ ملک کے تبلیغی واقعات بیان کئے۔مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے ملت کے اس فدائی پہ رحمت خدا کرے“ کے عنوان سے سیرت حضرت مصلح موعود کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔مکرم میجر عبد القادر خان صاحب قائد عمومی نے مرکزی لائحہ عمل کے مختلف شعبوں مثلاً عمومی، تربیت، ایثار، تجنید اور صف دوم وغیرہ کی وضاحت فرمائی۔آخر میں مکرم امیر صاحب ضلع نے صدارتی تقریر میں مختلف تربیتی اور انتظامی امور کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے دعا کرائی اور اجلاس اختتام پذیر ہوا۔جمعہ سے قبل تمام افراد کو کھانا کھلایا گیا۔کھانے کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔خطبہ جمعہ مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے دیا جس میں تربیت