تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 384
۳۸۴ غلام باری صاحب سیف نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارفع مقام پر روشنی ڈالی۔اس کے بعد غیر از جماعت احباب نے مختلف سوالات کئے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔اس موقع پر لڑ پچر بھی تقسیم کیا گیا۔بعد نماز عشاء مسجد احمدیہ میں مکرم مولوی منیر الدین صاحب نے غیر ممالک میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کے مناظر سلائیڈز کے ذریعہ دکھائے۔عارف والا دوسری مجلس مذاکرہ عارف والا شہر میں مکرم میاں محمد طفیل صاحب کے مکان پر ۸ اپریل کو گیارہ بجے قبل دو پہر مکرم چوہدری عزیز اللہ صاحب زعیم مجلس عارف والا کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔مولوی عبد المنان صاحب شاہد نے قرآن مجید کی سورۃ جمعہ کی ابتدائی آیات کا ترجمہ اور مطلب بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض و غایت بیان کی اس کے بعد مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نے غیر ممالک میں تبلیغ اسلام اور اس کے نہایت شیریں ثمرات پر روشنی ڈالی۔ازاں بعد مکرم مولوی غلام باری سیف صاحب نے عقائد جماعت احمدیہ پر تقریر کی۔آخر میں مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔چک نمبر ۱۳۷/ ۹ ایل تیسری مجلس مذاکرہ چک نمبر ۱۳۷/ ۹۔ایل میں ۱۹اپریل کی صبح دس بجے مسجد احمدیہ میں منعقد ہوئی۔مرکزی وفد نے مجلس سوال و جواب کے علاوہ احمدی دوستوں کو نماز با جماعت کی اہمیت ، چندوں کی ادائیگی مسجد کی صفائی اور ذیلی تنظیموں کو بیدار کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ساہیوال شہر چوتھی مجلس مذاکرہ ساہیوال شہر میں 9 اپریل کو پانچ بجے شام بر مکان مکرم ملک خدا بخش صاحب زیر صدارت مکرم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب امیر مقامی و ناظم ضلع منعقد ہوئی۔تلاوت قرآن کریم کے بعد سورہ جمعہ کی ابتدائی آیات کی تشریح کرتے ہوئے مکرم مولوی عبدالمنان شاہد صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت اور قیام جماعت احمدیہ کی اغراض بیان کیں۔اس کے بعد مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نے غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کی مساعی اور اس کے مبارک نتائج کا تذکرہ کیا۔مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بلندشان بیان کی جس کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔بعد نماز مغرب سلائیڈ ز دکھائی گئیں۔(۵۵﴾