تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 354
۳۵۴ تحریکات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔(۳۳ ) تفریحی پروگرام مجلس ڈرگ روڈ کراچی مجلس انصار اللہ ڈرگ روڈ کراچی نے ۶ جون ۱۹۸۰ء کو میمن گوٹھ ملیر کراچی کے مقام پر پکنک کا اہتمام کیا۔اس پکنک میں مکرم امیر صاحب جماعت کراچی، مکرم ناظم صاحب کراچی اور مربیان سلسلہ متعین کراچی نے بھی شرکت کی۔مکرم امیر صاحب نے افتتاحی خطاب میں فرمایا کہ ہماری تفریحات دنیا داروں کی طرح نہیں ہوتیں۔ہم جو کام بھی کرتے ہیں خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے کرتے ہیں۔بعدۂ آپ نے اجتماعی دعا کرائی۔اس کے بعد انصار نے انفرادی سیر کی۔بارہ بجے کلو اجمیعا ہوا جس کے لئے کھانا انصار اپنے گھروں سے لائے تھے۔کھانے کے بعد نماز جمعہ مکرم محمد عثمان صاحب چینی مربی سلسلہ نے پڑھائی۔نماز جمعہ و عصر کے بعد بعض احباب نے اپنے ذاتی تجربہ اور مشاہدہ میں آنے والے ایمان افروز واقعات بیان کئے۔ازاں بعد مکرم چینی صاحب نے چینی ورزش کا مظاہرہ کیا۔چائے کے بعد مختلف ٹیموں کے مابین پیغام رسانی کا مقابلہ کروایا گیا جو حلقہ ڈرگ روڈ نے جیتا۔اس کے بعد مضمون نویسی کا مقابلہ بعنوان ”ہماری پکنک ہوا۔اس میں اوّل ڈاکٹر مشتاق حسین صاحب، دوم اقبال مصطفیٰ صاحب اور سوم حمید الدین صاحب قرار پائے۔۳۴ مذاکره مجلس سرگودها ۱۶ جون ۱۹۸۰ء جون کی شام مکرم عبدالسمیع نون صاحب ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں مجلس مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا۔تمہیں کے قریب غیر از جماعت معززین بھی شریک ہوئے جن میں زمیندار ، وکلاء، ڈاکٹر اور دیگر اہل علم شامل تھے۔پہلے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے ” دور حاضر میں احمدیت اور خدمت قرآن“ کے موضوع پر مختصر تقریر فرمائی۔جس کے بعد سوال وجواب کا سلسلہ شروع ہوا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔غیر از جماعت احباب نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پُر معارف اور عالمانہ باتیں انہوں نے اس سے پہلے کم سنی تھیں۔(۳۵) مجلس ناصر آباداسٹیٹ میں صدر محترم کا پُر ولولہ خطاب مجلس انصار اللہ کے زیر اہتمام یکم جولائی ۱۹۸۰ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس نے مسجد ناصر آباد اسٹیٹ میں بعد نماز مغرب حاضرین سے خطاب فرمایا۔ناصر آباد کے انصار، خدام اور اطفال شریک مجلس تھے۔آپ کا پُر ولولہ خطاب کم و بیش پچاس منٹ تک جاری رہا۔آپ نے فرمایا کہ ہمارے پیارے امام نے جماعت کی تنظیموں کے جتنے نام رکھے ہیں وہ سب بابرکت ہیں لیکن انصار اللہ کا نام سب سے زیادہ