تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 334 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 334

۳۳۴ مجالس ضلع تھر پارکر کا سالانہ اجتماع ضلع تھر پارکر کا اجتماع ۱۳ ۱۴ جولائی ۱۹۷۹ء کو کنری پاک کی احمد یہ جامعہ مسجد میں منعقد ہوا۔ناظم اعلیٰ سندھ مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب نے اجتماع کا افتتاح فرمایا۔مکرم مولانا غلام احمد صاحب فرخ مربی سلسلہ سکھر، مکرم کرامت اللہ صاحب خادم مربی سلسلہ محمد آباد اور مکرم چوہدری ہادی علی صاحب مربی سلسلہ کنری نے مختلف تربیتی موضوعات پر تقاریر فرما ئیں اور قرآن پاک تفسیر اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے درس دیئے۔تقریباً چار سو احباب شامل اجتماع ہوئے۔ورزشی مقابلہ جات کا پروگرام بھی ہوا جس میں انصار کے علاوہ خدام اور اطفال نے بھی بھر پور حصہ لیا۔تقریری مقابلہ جات میں بارہ مقررین نے حصہ لیا۔اوّل ، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیئے گئے۔دینی معلومات سے متعلق سوال و جواب کا دلچسپ سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔مولانا غلام احمد صاحب فرخ نے نہایت اعلیٰ پیرایہ میں جوابات دیئے۔﴿۱۵﴾ دورہ ملتان ۱۳ ستمبر ۱۹۷۹ء کو صدر محترم مع مکرم قائد صاحب عمومی ملتان تشریف لے گئے۔سب سے پہلے شام ساڑھے چار بجے مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔جس میں ڈاکٹرز، وکلاء اور پروفیسرز پرمشتمل غیر از جماعت افراد شامل ہوئے۔مختلف علمی موضوعات ظہور امام مہدی علیہ السلام اور وحی والہام کی حقیقت کے متعلق سوالات کئے گئے جن کے جوابات محترم صاحبزادہ صاحب نے نہایت مؤثر اور مدلل جدید سائنس اور فلسفہ کی روشنی میں دیئے۔جن سے سامعین مستفیض ہوئے۔یہ مجلس تین گھنٹے جاری رہی۔اس کے بعد مسجد احمد یہ حسین آگاہی میں ضلع بھر کے زعماء جمع تھے۔بعد نماز عشاء اجلاس میں تلاوت کے بعد قاضی محمد اسحاق بسمل صاحب ناظم ضلع نے کار کردگی کی رپورٹ پیش کی۔صدر محترم نے زعماء سے خطاب فرمایا۔آپ نے اپنے دلنشین اور مؤثر انداز میں انصار کی بیداری کے لئے نہایت مفید اور قیمتی ہدایات سے نوازا۔اجلاس کے بعد صدر محترم نے اجتماعی کھانے میں شرکت فرمائی۔دوسرے روز ملتان سے بہاولپور جانے کا پروگرام تھا۔راستہ میں چک نمبر ۳۶۶۔ڈبلیوبی میں آپ سے ملاقات کے لئے ڈیڑھ صد کے قریب احمدی قرب و جوار سے اور پچھتر کے قریب غیر از جماعت دوست جمع تھے۔صدر محترم نے سب سے مصافحہ کیا اور تقریباً دو گھنٹے تک سوالات کے جوابات دیئے۔نیز لودھراں میں بھی قریباً ڈیڑھ گھنٹہ قیام فرمایا اور مجلس سوال و جواب منعقد فرمائی۔(۱۶)