تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 327
۳۲۷ آپ نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سیالکوٹ کو اپنا دوسرا وطن قرار دیا تھا مگر نئی نسل نے وہ اعلیٰ نمونہ پیش نہیں کیا جس کی ان سے توقع تھی۔اب اعمال میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔معمولی معمولی باہمی جھگڑوں کو دین کا رنگ نہ دیا جائے اور بنیان مرصوص کی طرح متحد ہو کر دین متین کی اشاعت کا فریضہ سرانجام دیا جائے۔آپ نے خطبہ کے آخر میں بلغ مَا اُنْزِلَ إِلَيْكَ کے حکم کے مطابق تبلیغ کے اہم فریضہ کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے انصار کو خاص طور پر مخاطب کر کے فرمایا کہ وہ اپنے عمر کے آخری حصے میں سے گذر رہے ہیں اور یہ آخری حصہ وہ ہوتا ہے جب انسان دنیا کو چھوڑ کر اگلے جہان میں جانے کی فکر میں ہوتا ہے۔نماز جمعہ کے بعد بیت الحمد میں ہی صدر محترم نے مجلس انصار اللہ کے اجلاس کی صدارت فرمائی۔حلقہ کے ۲۹ میں سے ہیں مجالس کے زعماء موجود تھے۔آپ نے فرداً فرد اسب زعماء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔مکرم بابو قاسم دین صاحب ناظم ضلع سیالکوٹ نے بھی بعض ضروری امور کے علاوہ ماہنامہ انصار اللہ کی خریداری کی طرف توجہ دلائی۔پانچ دوست موقع پر خریدار بن گئے۔اجلاس عام کے بعد غیر از جماعت دوستوں کے ساتھ سوال و جواب کی نہایت کامیاب مجلس مکرم زعیم صاحب انصار اللہ چونڈہ کے گھر منعقد ہوئی۔خدا تعالیٰ نے اس کوشش کو نوازا اور اگلے ہی دن نو افراد پر مشتمل ایک خاندان نے بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شمولیت اختیار کی۔﴿۹﴾ ضلع لاہور میں سلائیڈز کی نمائش ے جون ۱۹۷۹ء کو موضع ہانڈ و گوجر ضلع لاہور میں نائب صدر مرکز یہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب اور قائد تحریک جدید مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب تشریف لائے۔بعد نماز مغرب اجلاس منعقد کیا گیا اور سلائیڈ ز دکھائی گئیں۔احمدی و دیگر احباب کی حاضری سات سو کے لگ بھگ تھی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے سلائیڈ ز کے دوران زبانی ان کی وضاحت فرمائی۔پروگرام نہایت کامیاب رہا۔چھ احباب نے تحریک جدید کے خصوصی معاونین بننے کا وعدہ پیش کیا۔اس سے قبل مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے دیہاتی مجالس کے کام کا جائزہ لیا اور پابندی نماز ، تربیت اولا داور خصوصاً تبلیغ کی طرف توجہ دلائی۔اس کے علاوہ قرآن کریم کا باقاعدگی سے درس دینے اور تحریک جدید اور وقف جدید کے مجاہد بننے کی تحریک کی۔اس اجتماع میں باٹا پور کے احباب بھی شامل ہوئے۔بروز جمعه ۸ جون شام چھ بجے رچنا ٹاؤن میں نماز مغرب کے بعد سلائیڈ ز دکھائی گئیں جن میں اردگرد کے احمدی احباب بھی شامل ہوئے۔ساٹھ کے قریب احباب اس پروگرام سے محظوظ ہوئے۔چار احباب نے تحریک جدید کے خصوصی معاونین بننے کا اعلان کیا۔﴿۱۰﴾