تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 317 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 317

۳۱۷ پاکستانی مجالس کی سرگرمیاں تمام مجالس کی سرگرمیوں کا احاطہ کرنا ایک مشکل امر ہے۔نمونہ اختصار کے ساتھ چند مجالس کی کارگزاری کا تذکرہ یہاں پیش کیا جا رہا ہے: ضلع لاڑکانہ کا تربیتی اجتماع ١٩٧٩ء مجالس انصار اللہ ضلع لاڑکانہ کا تربیتی اجتماع مورخه ۳٫۲ فروری ۱۹۷۹ء زیر صدارت مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب مرکزی نمائندہ تین بجے بعد دو پہر مسجد احمد یہ انور آباد میں منعقد ہوا۔تلاوت ، دعا اور عہد کے بعد صاحب صدر نے فرائض انصار اللہ کی وضاحت کرتے ہوئے خدمت دین کے لئے ہمہ تن مصروف رہنے کی تلقین فرمائی۔مکرم مولانا محمد عمر صاحب سندھی مربی سلسلہ نے سیرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ، مکرم مولوی عبد القدیر صاحب فیاض مربی سلسلہ نے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور مکرم مولانا غلام احمد فرخ صاحب نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ساڑھے پانچ بجے یہ اجلاس ختم ہوا۔دوسرا اجلاس رات ساڑھے سات بجے تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔نظم کے بعد مکرم مولانا غلام احمد فرخ صاحب نے خدمت دین کو اک فضل الہی جانو اور مکرم مولا نا عبدالمالک خان صاحب نے " حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق رسول “ کے موضوع پر تقریر کی۔یہ اجلاس سوا نو بجے تک جاری رہا۔تیسرا اجلاس نماز تہجد سے شروع ہوا۔نماز فجر کے بعد مکرم مولانا غلام احمد فرخ صاحب نے درس قرآن کریم وحدیث اور مکرم مولوی عبد القدیر صاحب نے درس کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام دیا۔اس کے بعد مکرم قریشی عبد الرحمان صاحب نے ذکر حبیب“ کے موضوع پر چند واقعات بیان کئے۔یہ اجلاس سات بجے ختم ہوا۔چوتھا اجلاس مکرم قریشی عبدالرحمان صاحب ناظم انصار اللہ صوبہ سندھ کی صدارت میں تلاوت اور نظم سے شروع ہوا۔مکرم مولوی محمد انور صاحب زعیم انصار اللہ انور آباد نے سندھی زبان میں ”صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر تقریر کی۔پھر تقریری مقابلہ ہوا جس میں آٹھ مقررین نے حصہ لیا۔اوّل ، دوم اور سوم کو نقد انعامات دیئے گئے۔اس کے بعد ناظم صاحب ضلع نے برکات خلافت پر تقریر کی۔اجلاس کی باقی کارروائی مرکزی نمائندہ کی صدارت میں ہوئی۔نظم کے بعد مرکزی نمائندہ نے اختتامی خطاب فرمایا۔یہ پر کیف اجتماع بارہ بجے دوپہر