تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 303
٣٠٣ مقابلہ دینی معلومات برائے اطفال الاحمدیہ احمدی بچوں میں دینی معلومات کا ذوق و شوق پیدا کرنے کی غرض سے سالانہ اجتماع اطفال الاحمدیہ کے موقعہ پر ایک زبانی امتحان لیا جاتا رہا جس میں اوّل اور دوم آنے والے اطفال کو انعامات اور سندات دی جاتی رہیں۔اس سلسلہ کا آغاز ۱۹۵۶ء میں ہو ا تھا۔اس امتحان کا نصاب درج ذیل ہے: ۱) ترجمہ نماز ۲) قرآن مجید کے بعض حصے حفظ کرنا ۳) اسلام کے بنیادی عقائد (۴) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے مختصر حالات خلفائے راشدین کے مختصر حالات زندگی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی مختصر تاریخ اور احمدیت کی امتیازی شان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات زندگی خلفاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مختصر حالات زندگی اور ان کی جاری فرمودہ تحریکات ۹ در مشین اور کلام محمود سے بعض اشعار حفظ کرنا۔زعماء کو تاکید کی جاتی رہی کہ وہ اس مقابلہ کے لئے اطفال کو تیاری کروائیں۔پہلے مقامی اور پھر ضلعی سطح پر مقابلے منعقد کرائیں۔ہر ضلع سے اول اور دوم آنے والے اطفال کو مرکزی مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے بھجوایا جائے۔اول آنے والے طفل کو ایک سو بیس روپے اور دوم کو ساٹھ روپے بطور انعام دیئے جاتے رہے۔۱۹۷۹ء سے ۱۹۸۲ء تک کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں: ۱۹۷۹ء : اول مکرم زاہد خورشید صاحب دوم مکرم ناصر محمود صاحب ۱۹۸۰ء اول مکرم محمد محمود صاحب دوم مکرم حافظ فرید احمد خالد صاحب ۱۹۸۱ء اول مکرم محمدمحمود صاحب دوم مکرم فاتح الدین صاحب ۱۹۸۲ء اول مکرم اظہر محمود نا صر صاحب دوم مکرم محمود احمد شاہد صاحب دار الرحمت وسطی ربوه سیالکوٹ ساہیوال ربوه ساہیوال کراچی اوکاڑہ کراچی