تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 288
۲۸۸ مرکز یہ اس پر غور کرنے کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں بغرض منظوری پیش کرے۔“ اس موقع پر ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب رکن خصوصی عاملہ مرکزیہ کی پیش کردہ رائے پر مجلس شوری نے مزید فیصلہ کیا کہ صدر محترم خود مناسب اور موزوں افراد پر مشتمل ایک کمیٹی مقررفرما دیں۔اس کمیٹی کے ممبران کی تعداد کے بارہ میں بھی فیصلہ صدر مجلس کی صوابدید پر منحصر ہوگا۔‘ مجلس شوری کے اس فیصلہ پر محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس نے اعلان فرمایا کہ ناظمین اضلاع اور انفرادی طور پر نمائندگان شوری بھی کمیٹی کی تشکیل کے بارہ میں مجھے بذریعہ خطوط ایک ماہ کے اندر اندر مشورہ دیں کہ ان کے علاقوں کے ایسے کون سے انصار ہیں جنہیں اس کمیٹی کا ممبر بنانا چاہیے پھر ایک مناسب حال کمیٹی کا اعلان کر دیا جائے گا۔انشاء اللہ تمام ابتدائی مراحل طے کرنے کے بعد صدر محترم نے اُنہیں اراکین پر مشتمل دستور کمیٹی قائم فرمائی۔اراکین دستور کمیٹی ۱۹۸۱ء صدر سیکرٹری ا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب ( نائب صدر ) ۲۔مکرم پروفیسر منور شمیم خالد صاحب ( قائد عمومی)۔مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی ( قائد تربیت) -۴ مکرم خلیفہ رفیع الدین احمد صاحب ( زعیم اعلیٰ صدر کراچی ) - مکرم شیخ مبارک محمود پانی پتی صاحب (لاہور )۔مکرم ڈاکٹر احمد حسن صاحب چیمہ ( زعیم اعلی گجرات ) ے۔مکرم چوہدری محمد اسلم صاحب (سیالکوٹ) مکرم چوہدری غلام دستگیر صاحب ( فیصل آباد)۔مکرم چوہدری عبدالمجید صاحب (جھنگ) ۱۰۔مکرم محمد رشید میر صاحب ( ناظم ضلع پشاور )۔مکرم میجر محمود احمد صاحب (سرگودھا) ۱۲۔مکرم لطیف احمد سرور صاحب ( ناظم ضلع شیخو پوره ) ۱۳۔مکرم کرنل (ریٹائرڈ) دلدار احمد صاحب (ناظم ضلع راولپنڈی) ۱۴۔مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب (حیدر آباد ) ۱۵۔مکرم فضل الہی انوری صاحب ( زعیم اعلی مجلس مقامی ربوہ) ۱۶ مکرم عبدالسمیع حسنی صاحب ( زعیم مجلس رجوع ضلع جھنگ)