تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 6
صدر محترم کے دورے اور خطابات صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے اپنے دور صدارت ( یکم جنوری ۱۹۷۹ ء تا ۱۰ جون ۱۹۸۲ء) میں پاکستان کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی متعدد مجالس انصار اللہ کے دورے کئے۔پاکستان کا شاید ہی کوئی ضلع ہوگا جہاں آپ تشریف نہ لے گئے ہوں۔ان دوروں کے دوران آپ نے مجالس کی کارکردگی اور ان کے نتائج کا جائزہ لیا۔ضروری ہدایات دیں۔خطبات جمعہ کے علاوہ اجلاسات عام نیز مشتر کہ اجتماعات سے خطابات میں نہ صرف اراکین انصار اللہ بلکہ ساری جماعت کی تربیتی تعلیمی تبلیغی اور تنظیمی لحاظ سے رہنمائی فرمائی۔مجالس سوال و جواب میں مہمانوں کے سوالات کے مدلل اور مؤثر جوابات دیئے۔غرضیکہ آپ کے یہ دورے انصار اللہ اور احباب جماعت کے لئے غیر معمولی ایمانی تقویت اور روحانی سیرابی کا باعث بنے۔صدر محترم کے سب دوروں کی تفصیلات کو پیش کرنا ایک بہت طویل مضمون ہے۔بطور نمونہ ماہنامہ انصار اللہ ، روزنامہ الفضل اور ریکارڈ دفتر سے مرتب کی گئی درج ذیل فہرست پر ہی اکتفاء کیا جاتا ہے۔ان دوروں کی کچھ تفصیلات بعد کے صفحات پر پیش کی جائیں گی۔تاریخ ۲۳ فروری مقام فیصل آباد ۹ مارچ شیخو پوره ۱۳ مارچ ۱۰ اپریل سے ماہ اپریل " " سرگودها سندھ ڈسکہ ١٩٧٩ء مصروفیات اجلاس عہد یداران۔خطبہ جمعہ مجلس سوال و جواب خطبہ جمعہ۔دو مجالس سوال و جواب اجلاس عہدیداران تفصیلی دوره مجالس کراچی وسندھ دور مجلس ماڈل ٹاؤن لاہور دور مجلس دوره مجلس راولپنڈی " اسلام آباد دوره مجلس " جہلم " پشاور دوره مجلس دوره مجلس ۲ مئی کھاریاں اختتامی خطاب اجتماع همتی ربوه اجلاس زعماء ضلع جھنگ۔جائزہ و ہدایات