تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 177
122 کی عمر چھیاسٹھ سال تھی۔ان بانوے انصار سے میں سے سات کا تعلق صف اوّل سے تھا۔(۵۸) یہ اجتماع پندرھویں صدی ہجری کا پہلا اجتماع تھا ، اس لئے داخلہ کے لئے ایک بڑا دروازہ تعمیر کیا گیا تھا جس پر ایک بینر آویزاں کیا گیا۔اس پر تحریر تھا، پندرھویں صدی ہجری ، غلبہ اسلام کی صدی، تمام بنی نوع انسان کو مبارک ہو، آمین۔اسی طرح پنڈال میں سٹیج کے اوپر اَفْضَلُ الذِكرِ لَا إِلَهَ إِلَّا الله کا بینر اور مختلف اطراف میں دیگر ایمان افروز اقتباسات کے بینرز آویزاں تھے۔اجتماع کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس کا افتتاح پندرھویں صدی ہجری کے دوسرے سال کے عین پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام کو بروز جمعہ المبارک حضور انور نے اپنے پر اثر خطاب سے فرمایا۔نئے سال کا آغاز اس سے زیادہ بہتر اور مؤثر انداز میں نہیں سوچا جا سکتا تھا اور اس لحاظ سے بھی یہ اجتماع یادگار رہے گا کہ اس اجتماع میں حضور نے جو ارشادات فرمائے ، وہ جماعت احمدیہ، افراد جماعت احمدیہ اور بنی نوع انسان کے مقدر کو بدلنے اور بہتر سے بہتر بنانے اور ایک فرد و قوم کی سرگرمیوں میں توازن پیدا کرنے کی بنیادی شان کے حامل ہوں گے۔انشاء اللہ۔چونکہ اس اجتماع کی اختتامی تقریر میں حضور پُر نور نے دوسرے اہم ارشادات کے علاوہ ایک انتہائی دور رس اہمیت کا حامل یہ اعلان فرمایا کہ تمام ذیلی تنظیموں میں توازن قائم رکھنے کے لئے ایک مجلس تو ازن قائم کی جائے گی جو مختلف شعبوں کے کوائف معین شکل میں مرتب کر کے حضور اقدس کی خدمت میں پیش کرے گی۔اس طرح ہر شعبہ کے بنیادی اعداد و شمار تمام ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد مہیا کریں گے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی اس تحریک پر کہ اجتماعات پر اکیس اکیس بکروں کا صدقہ دیا جائے ، مورخہ ۳۰ اکتوبر بروز جمعتہ المبارک صبح آٹھ بجے مسجد اقصی کے جنوبی جانب صدر محترم نے تیز دھار چھری ہاتھ میں پکڑ کر منتظمین و معاونین اجتماع کے ہمراہ اجتماعی دعا کرائی اور اس کے بعد سات بکرے ذبح کر کے گوشت صدقہ میں تقسیم کیا گیا۔اسی طرح ۳۱ اکتو بر اور یکم نومبر کی صبح کو بھی سات سات بکرے یعنی اجتماع کے تینوں دن کل اکیس بکرے صدقہ میں دیئے گئے۔(۵۹) اجتماع میں حضور انور کے عہد ساز تاریخی خطابات کے علاوہ کارروائی کے چیدہ چیدہ حصوں کی متحرک رنگین فلم تیار کی گئی۔خصوصی انتظامات کے تحت وڈیو کے شعبہ کی نگرانی اور کیمرہ مین کے فرائض مکرم صلاح الدین ایوبی صاحب نے انجام دیئے۔افتتاح سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۳۰ خا۱۳۶۰ ہش/ ۳۰ اکتوبر ۱۹۸۱ء تیسرے پہر مقام اجتماع، مسجد اقصیٰ ربوہ میں تشریف لا کر چوبیسویں سالانہ اجتماع کا افتتاح فرمایا۔