تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 157 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 157

۱۵۷ وسعت پذیر کام کو سنبھالنے کے لئے ایک نئے کارکن کی تجویز بھی دی گئی۔مجالس سے تجنید اور تشخیص بجٹ منگوانے پر بھی زور دیا گیا۔ناظمین اعلے ملک مجالس کا باری باری دورہ کریں اور تمام مجالس کی فہرست مع تجنید اور فہرست عہدیداران مرکز کو بھجوائیں۔کمیٹی کی اس سفارش پر کہ ہر زعیم مجلس اور ناظم اعلیٰ کو ہدایت بھجوائی جائے کہ وہ مہینہ میں ایک خط صدر مجلس کو ضرور ارسال کیا کریں۔صدر محترم نے یہ ایزادی فرمائی کہ بحیثیت نمائندہ انصار اللہ حضور ایدہ اللہ کی خدمت میں بھی دعائیہ خطوط کم از کم ایک مہینہ کے حساب سے لکھیں“ صدر محترم نے سفارشات ملاحظہ کر کے لکھا: ”جزاکم اللہ۔ماشاء اللہ۔مفید تجاویز ہیں“ فوری تنفیذ کی سفارشات کے علاوہ مستقل نوعیت کے چند اقدامات بھی طے کئے گئے جو یہ تھے۔ا۔تمام بیرونی مجالس کے لئے مندرجہ ذیل فارم تیار کر کے بھجوائے جائیں۔(۱) انگریزی میں مختصر ترین ماہانہ رپورٹ فارم (۲) بجٹ فارم (۳) تجنید فارم (۴) آمد و خرچ کے حسابات کا کھانہ فارم (۵) ناظم اعلیٰ رنائب صدر ملک کے لئے حسابات رکھنے کے لئے رجسٹر (1) شعبہ مال کے قواعد وضوابط بیشی از صدر محترم (۷) تربیت اولاد (۸) اصلاح و ارشاد ۲- دستو را ساسی انگریزی میں تمام مجالس کو بھجوایا جائے۔آخری ترامیم کی فہرست ساتھ شامل کر کے۔۳۔ماہانہ رپورٹ فارم کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تیار کر کے مجالس کو بھجوایا جائے۔۴۔چندوں کی تمام رقوم نائب صدر ملک کے پاس انصار اللہ کے حساب میں مد وار جمع ہوں اور ان سے ہر ماہ کے آخر پر آمد وخرچ کی تفصیل مرکزی ریکارڈ کے لئے منگوائی جائے۔۵۔سالانہ اجتماع کے موقع پر مالک بیرون کو نمائندگی کے لئے تحریک کی جائے۔رپورٹ پر صدر محترم نے تحریر فرمایا: منظور ہے۔جزاکم اللہ۔اب اس پر پوری قوت اور تیزی سے عمل درآمد ہونا چاہئیے۔“ دور فقاء کار کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب مورخہ ۳۰ جون ۱۹۸۱ء کو بعد نماز مغرب دفتر انصار اللہ کے ہال میں مجلس عاملہ مرکزیہ نے اپنے دو رفقائے کار مکرم منیر الدین احمد صاحب (سابق مبلغ سویڈن ) اور مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب صادق ( سابق مبلغ