تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 143
۱۴۳ سویڈن (۲۱ تا ۲۲ مئی ۱۹۸۱ء) مالمو میں چار انصار تھے۔محترم نائب صدر صاحب نے ۲۱ مئی کو سب سے ملاقات کی۔اجلاس عام میں دیگر سب احباب جماعت بھی شریک ہوئے۔آپ نے بعض تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔۲۲ مئی کو گوشٹن برگ میں محترم نائب صدر صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔یہاں ایک ہی ناصر تھے۔خدام اور مستورات بھی کافی تعداد میں موجود تھیں۔آپ نے بچوں کی تربیت، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور اپنا صحیح نمونہ پیش کرنے کی تلقین فرمائی۔ناروے (۲۲ تا ۲۵ مئی ۱۹۸۱ء) گوٹن برگ سے بذریعہ کار اوسلو آتے ہوئے راستہ میں Halden کے مقام پر مکرم نائب صدر صاحب نے ۲۳ مئی کو رکن انصار اللہ مکرم ڈاکٹر عزیز محمود صاحب کے گھر پر کچھ دیر قیام کیا۔چونکہ ڈاکٹر صاحب اور ان کے بچے کسی مجبوری کی وجہ سے اوسلونہ آ سکتے تھے۔اس لئے انہیں تنظیم سے وابستگی اور کام کے متعلق و ہیں توجہ دلا دی۔۲۳ مئی کو صبح ناروے میں اطفال کا سالانہ اجتماع تھا جس میں ان کے والدین بھی شامل ہوئے۔قریباً سبھی اطفال حاضر تھے۔انہیں نصائح کا موقع ملا اور ان میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ناصرات کا اجتماع بھی ساتھ ہی تھا۔محترم نائب صدر صاحب نے انہیں بھی نصائح فرمائیں۔بعد دو پہر اوسلو میں مجلس کا اجلاس عام اور اجلاس عاملہ اکٹھے منعقد ہوئے۔یہاں انصار کی تعداد آٹھ تھی۔مکرم نائب صدر صاحب نے انصار اللہ کے کام اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔اوسلو میں خدام کی تعداد ساٹھ کے قریب تھی اور تین سال میں بعض خدام انصار میں شامل ہونے والے تھے۔خدام نے بھی اپنا اجلاس بلایا ہو اتھا۔جس میں ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔انگلستان (۲۹ مئی تا ۱۵ جون ۱۹۸۱ء) ه ۲۳ مئی کو لنگھم میں انصار کے اجلاس عام میں محترم نائب صدر صاحب نے بعض ضروری امور بیان کئے۔مجلس عاملہ کا تقرر کیا گیا اور بجٹ بنوایا گیا۔ساؤتھ آل اور اس سے ملحقہ چار مجالس ہیز ، گرین فورڈ، ہانسلو اور سو کا دورہ ۳۱ مئی کو کیا گیا۔ایک ہال میں